← Back
📜 URDU GHAZAL🔥 TRENDING
6d ago

Last seen 1 hour ago
تتلیوں کے موسم میں _ نوچنا گلابوں کا
ریت اس نگر کی ہے اور جانے کب سے ہے
دیکھ کر پرندوں کو __ باندھنا نشانوں کا
ریت اس نگر کی ہے اور جانے کب سے ہے
تم ابھی نئے ہو ناں __ اس لیے پریشاں ہو
آسمان کی جانب اس طرح سے مت دیکھو
آفتیں جب آنی ہوں ____ ٹوٹنا ستاروں کا
ریت اس نگر کی ہے اور جانے کب سے ہے
شہر کے یہ باشندے بو کے بیج نفرت کے
انتظار کرتے ہیں ___ فصل ہو محبت کی
چھوڑ کر حقیقت کو _ ڈھونڈنا سرابوں کا
ریت اس نگر کی ہے اور جانے کب سے ہے
اجنبی فضاؤں میں __ اجنبی مسافر سے
اپنے ہر تعلق کو _____ دائمی سمجھ لینا
اور جب بچھڑ جانا ____ مانگنا دعاؤں کا
ریت اس نگر کی ہے اور جانے کب سے ہے
خامشی میرا شیوہ ___ گفتگو ہنر اُس کا
میری بے گناہی کو _ لوگ کیسے مانیں گے
بات بات پر جبکہ ____ مانگنا حوالوں کا
ریت اس نگر کی ہے اور جانے کب سے ہے