← Back
🌙 ISLAMIC POETRY 1w ago
tmseel_ch's avatar
tmseel_ch 🔥 (12978108)
Last seen 36 minutes ago

شہرِ طیبہ میں مری خاک اڑا دی جائے
ایک مجرم ہوں، سرِ عام سزا دی جائے

جس میں شامل ہی نہیں خلدِ مدینہ کی شفق
ایسی تصویر فریموں سے ہٹا دی جائے

یہ مدینے کے علاوہ بھی چھلک پڑتے ہیں
میرے ہر اشک پہ پابندی لگا دی جائے

صرف مَیں نعت نگر کا ہوں مکیں، اس کے سوا
میری پہچان کی ہر شکل مٹا دی جائے

یا ملے شہرِ خنک! تیرا اقامہ مجھ کو
یا مرے رستے کی دیوار گرا دی جائے

ایک اک بستی خدا کی، مرے پیارے بچّو
نعت کے سرخ گلابوں سے سجا دی جائے

کب سے درپیش ہَے بے نام جزیروں کا سفر
ناخداؤں سے مری جان چھڑا دی جائے

مَیں نے بھی آپﷺ کی چوکھٹ کو سلامی دی ہے
روزِ محشر مجھے اتنی سی، اَنا دی جائے

ایک مجہول سا، فالج زدہ انساں ہوں، حضورﷺ
مجھ کو بھی خواب میں ریشم کی ردا دی جائے

کتنے زخموں کا بسیرا ہَے بدن میں میرے
یا رسول اللہﷺ، مجھے خاکِ شفا دی جائے

مَیں نے دیکھے ہیں مدینے کے پرندے گھر میں
میرے اس خواب کی تعبیر بتا دی جائے

یہ بھی اظہارِ تشکر کی ہی صورت ہَے ریاضؔ
رونقِ لوح و قلم سب کو دکھا دی جائے

جب قلم ٹوٹ کے گر جائے عدالت کا ریاضؔ
اُنﷺ کے دربار کی زنجیر ہلا دی جائے

ابنِ آدم کے سلگتے ہوئے زخموں پہ ریاضؔ
چادرِ رحمتِ سرکارﷺ بچھا دی جائے

Post image
1. rabeal ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score
2. mrkhamosh ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score
3. crazygirl ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score

💬 Conversation