← Back
🖋️ DEEP LINES
1w ago

Last seen 34 minutes ago
وہ کہتے ہیں تم نے ابھی دیکھا ہی کیا ہے
میں نے دیکھا ہے مان کیسے ٹوٹتے ہیں
میں نے دیکھا ہے الزام کیسے لگائے جاتے ہیں
میں نے دیکھا ہے رشتوں کی منافقت
میں نے دیکھا ہے دوستوں کی منافقت
میں نے دیکھا ہے ٹوٹ کر کیسے سنبھلا جاتا ہے
میں نے دیکھا ہے کیسے ایک غلطی پر آپ کا خلوص
آپ کے منہ پر مار دیا جاتا ہے
میں نے دیکھا ہے ہر ایک کی چالاکیاں
میں نے دیکھا ہے کیسے خود غرضی کے پیچھے رشتے
توڑے جاتے ہیں
میں نے دیکھا ہے کیسے دوسروں کا حق کھایا جاتا ہے