← Back
📖 LITERATURE 1w ago
tmseel_ch's avatar
tmseel_ch 🔥 (12993376)
Last seen 1 hour ago

‏فضا میں پرندوں کی چہکار کیا تھی
‏کہانی سی دریا کے اُس پار کیا تھی

‏ اچانک نکل آیا بستی میں سورج
‏میری آرزوؤں کی رفتار کیا تھی

‏جو اقرار کی سب حدیں مٹ گئیں تھیں
‏ شبِ وصل وہ طرزِ انکار کیا تھی

‏منانا پڑا فتح کا جشن مجھ کو
‏میری جیت کیاتھی میری ہار کیا تھی

‏ہمیشہ مجھے ہجر میں اُس نے رکھا
‏ نہ جانے محبت کی مہکار کیا تھی

‏بھرے شہر میں رہ گیا وہ اکیلا
‏یہ لڑکی کسی کی طرف دار کیا تھی

‏ کبھی تیرے سپنے میسر نہ آئے
‏میرے ساتھ شب ہائے بیدار کیا تھی

‏کوئی درد تھا یا سندیسہ تھا کوئی
‏ اُن انکھوں میں اشکوں بھری دھار کیا تھی

‏کبھی مجھ پہ کُھل جا اے صبحِِ گریزاں
‏ بتا رت جگوں کی وہ تکرار کیا تھی

‏صدف میں کبھی خود سے ملنے نہ پائی
‏میرے درمیاں کوئی دیوار کیا تھی

‏ رقیب آئے میری عیادت کی خاطر
‏یہ صغرا صدف تیری بیمار کیا تھی

💬 Conversation