← Back
🌍 GENERAL 1w ago
urdu34's avatar
urdu34 (4084645)
Last seen 27 minutes ago

کر لوں گا جمع دولت و زر، اُس کے بعد کیا؟
لے لوُں گا شاندار سا گھر ، اُس کے بعد کیا؟

مے کی طلب جو ہوگی تو بن جاؤں گا میں رند
کرلوں گا میکدوں کا سفر، اس کے بعد کیا؟ 🍁

ہوگا جو شوق حسن سے راز و نیاز کا
کرلوں گا گیسوؤں میں سحر، اُس کے بعد کیا؟

شعر و سخن کی خوب سجاؤں گا محفلیں
دنیا میں ہوگا نام مگر، اُس کے بعد کیا؟ 🥀

موج آۓ گی تو سارے جہاں کی کروں گا سیر
واپس وہی پرانا نگر، اُس کے بعد کیا؟

اک روز موت زیست کا در کھٹکھٹاۓ گی
بجھ جائے گا چراغِ قمر، اُس کے بعد کیا؟

اٹھی تھی خاک خاک سے مل جائے گی وہیں
پھر اس کے بعد کس کو خبر، اُس کے بعد کیا؟ 💔

1. tmseel_ch🔥 ne bhare bazar me chupair mari! ✋ -5000 Score 🔥 Trending Creator!
2. sehrish777🔥 ne bhare bazar me chupair mari! ✋ -5000 Score 🔥 Trending Creator!

💬 Conversation