← Back
❤️ LOVE POETRY 3w ago
tmseel_ch's avatar
tmseel_ch 🔥 (12978108)
Last seen 39 minutes ago

میں تمہیں کہاں اچھی لگوں گی
‏میں دھیما ساز سننے والی
‏رات کو تنہا چلنے والی
‏گھنٹوں بیٹھ کر سوچنے والی
‏اندھیرے کے سحر میں ڈوب جانے والی
‏تنہا رہنے کی خواہشمند
‏اس دنیا سے بھاگ جانے کی خواہش رکھنے والی
‏گھنٹوں کتاب میں سر دیے مدہوش رہنے والی
‏میں بہت جلد اُکتا جانے والی
‏لوگوں سے، مسکراہٹوں سے
‏خوشیوں سے، چیزوں سے
‏اور سب سے زیادہ۔۔۔خود سے
‏ایسی لڑکی کو بھی بھلا کوئی پسند کرتا ہے
‏جن کی الگ سی دنیا ہو
‏چند لمحے خاموشی کے ہوں
‏اک چھوٹی سی دنیا ہو
‏جہاں دکھاوا نہ ہو۔۔۔۔بس سادگی ہو!!

Post image

💬 Conversation