← Back
❤️ LOVE POETRY
3w ago

Last seen 14 minutes ago
ہماری دوستی کو رائیگانی کی ضرورت ہے
بچھڑ جانا ہی اب شائد کہانی کی ضرورت ہے
تمہاری آنکھ جو سیراب کر سکتی ہے راتوں کو
عجب دریا ہے جس کو خود بھی پانی کی ضرورت ہے
اگر یہ مستقل رک جائے گی تو کیا کرو گے تم
میاں یہ سانس ہے اس کو روانی کی ضرورت ہے
چلو تسلیم کرتے ہیں محبت لفظ ہےلیکن
تمھارے لفظ کو تازہ معانی کی ضرورت ہے
کہیں تو نوجواں سوچوں پہ بھی طاری ہے رعشہ سا
کہیں بوڑھے تخیل کو جوانی کی ضرورت ہے