← Back
🌍 GENERAL
1mo ago

Last seen 6 minutes ago
ازیت ہے کہ روزوشب گھٹن محسوس ہوتی ہے۔۔
بھلے ہوں پاس میرے سب، گھٹن محسوس ہوتی ہے۔۔
گھٹن میری دیوانی ہے گھٹن کا میں دیوانہ ہوں۔۔
زمانے کو بنا مطلب گھٹن محسوس ہوتی ہے۔۔
مجھے تجھ پر نہیں خود پر بہت افسوس ہوتا ہے۔۔
تیرے ہوتے ہوئے بھی جب گھٹن محسوس ہوتی ہے۔۔
وہی جس باغ میں سب لوگ تازہ سانس لیتے ہیں۔۔
مجھے اس باغ میں بھی اب گھٹن محسوس ہوتی ہے۔۔
✨🖤🥀