← Back
🌍 GENERAL 1mo ago
star's avatar
star 🐆 (814646401)
Last seen 11 minutes ago

سفید پھولوں کے نگر میں اک سرخ گلاب تھا،
جیسے ہزاروں چہروں میں کوئی لاجواب تھا۔

سب اپنے اپنے رنگ میں خوب تھے مگر،

وہ ایک پھول سب کی نظر کا انتخاب تھا۔

مجمع تو بہت تھا مگر دل اسی پہ ٹھہرا،

شاید اسی کا نام عشق کی کتاب تھا۔

دنیا کے بیچ رہ کر بھی دنیا سے الگ،

وہ شخص بھی کچھ ایسے ہی نایاب تھا۔

ہم نے بھی لاکھ لوگوں کو دیکھا مگر آخر،

دل کو جو چھو گیا، بس وہی گلاب تھا۔ 🌹

💬 Conversation