← Back
🖋️ DEEP LINES
1mo ago

● Active now
کوئی نہیں ہے __ جو میرا نصیب بن جائے
خیالِ یار ہی کچھ دن ___ حبیب بن جائے
میں چاہتی ہوں مجھے قافلے دعائیں دیں
سو اک کنواں میرے گھر کے قریب بن جائے
یہ دوستی تو میرے زخم بھر نہیں سکتی
وہ میرا دوست ہے ___ میرا طبیب بن جائے
تجھے میں کیسے بتاؤں __ یہ کیا اذیت ہے
خدا کرے تو کسی کا _____ رقیب بن جائے
جسے توجہ نہیں ____ بھیک چاہیے اس کی
وہ اس کے رستے میں بیٹھے غریب بن جاۓ