← Back
🖋️ DEEP LINES 1mo ago
tmseel_ch's avatar
tmseel_ch 🔥 (12978108)
Last seen 38 minutes ago

میں محبت ہر جگہ ڈھونڈتی رہی لوگوں میں باتوں میں اور رویّوں میں۔ مگر آہستہ آہستہ یہ احساس ہوا کہ محبت شاید کہیں باہر نہیں تھی
یہ میرے ہی اندر تھی ہر اُس لمحے میں جب میں کسی کی مدد کے لیے آگے بڑھتی ہوں کسی کو تکلیف میں دیکھ کر دل سے دعا کرتی ہوں اور دوسروں کے لیے خود سے پہلے سوچتی ہوں۔
جب میں کسی بزرگ کو تنہا دیکھ کر اداس ہوتی ہوں یا کسی کی سچی ہنسی دیکھ کر دل سے خوش ہو جاتی ہوں تو یہ سب بھی محبت ہی ہے
محبت کوئی ایسی چیز نہیں جسے تلاش کیا جائے بلکہ یہ وہ احساس ہے جو ہمارے رویّوں میں جیتا ہے
جب میں سختی کے بجائے نرمی، خود غرضی کے بجائے سخاوت اور بے حسی کے بجائے ہمدردی کا انتخاب کرتی ہوں تو میں دراصل محبت ہی کو جیتی ہوں۔
اور آخر میں مجھے یہ سمجھ آیا کہ جس محبت کو میں ڈھونڈتی رہی وہ پہلے ہی میرے اندر موجود تھی۔🤍🥀

Post image
1. heihachi_mishima ne bhare bazar me chupair mari! ✋ -3 Score
2. rabeal ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score
3. mantasha ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score

💬 Conversation