@qamar_ansari
May 2026 · 2mo ago

نادیہ ایک نرم دل عورت تھی۔
وہ ہر فیصلہ جذبات میں آ کر کرتی تھی۔ لوگوں پر جلدی اعتبار کر لیتی، ہر بات پر فوراً یقین کر لیتی، اور جب دل کسی چیز کی طرف مائل ہوتا تو وہ عقل کی بات سننے کو تیار نہ ہوتی۔
ایک دن ایک شخص نے بہت میٹھی باتوں سے اسے ایک آن لائن کاروبار میں سرمایہ لگانے پر آمادہ کر لیا۔
اس کے بھائی نے سمجھایا "نادیہ! پہلے اچھی طرح تحقیق کر لو، صرف باتوں پر یقین نہ کرو۔"
مگر نادیہ نے کہا "نہیں، میرا دل کہتا ہے۔۔ یہ شخص تو بالکل سچا ہے۔"
چند دنوں بعد وہ شخص پیسے لے کر رفوچکر ہو گیا۔ نادیہ کو بڑا صدمہ پہنچا۔ وہ بار بار خود سے کہتی "کاش میں نے صرف دل کی نہیں، تھوڑی عقل کی بھی سنی ہوتی۔"
اس کی بزرگ دادی نے اسے تسلی دیتے ہوئے کہا "نادیہ بیٹی! اللہ نے انسان کو صرف دل نہیں دیا، عقل بھی دی ہے۔ دونوں ساتھ استعمال کرو تو انسان ٹھوکریں کم کھاتا ہے۔"


دل خواہشات پیدا کرتا ہے، جذبات ابھارتا ہے اور ہمیں فیصلے کو جلدی کرنے کی طرف لے جاتا ہے۔
لیکن زندگی نے بارہا ثابت کیا ہے کہ جو چیز اس وقت بہت اچھی لگ رہی ہو، وہ ہمیشہ ہمارے لیے بہتر نہیں ہوتی۔
ہم سب نے کبھی نہ کبھی ایسی خواہش کی ہوتی ہے جو پوری نہ ہوئی ہو، اور بعد میں سمجھ آیا ہو کہ شاید اسی میں خیر تھی۔

زندگی میں اصول ضروری ہیں، لیکن حالات کے مطابق جائز لچک (Flexibility) بھی حکمت ہے۔
جو شخص ہر حال میں ایک ہی طریقے پر اڑا رہے، وہ کبھی کبھی اپنے ہی اصولوں کی قیمت نقصان کی صورت میں ادا کرتا ہے۔


لوگ پیسہ کاروبار میں لگاتے ہیں،
زمین میں لگاتے ہیں، اور مختلف چیزوں میں سرمایہ کاری کرتے ہیں تاکہ مستقبل میں بہتر فائدہ حاصل کر سکیں۔
مگر ایک سرمایہ کاری ایسی ہے
جس کا فائدہ زندگی کے ہر شعبے میں ملتا ہے اور وہ ہے
اپنی ذات پر سرمایہ کاری۔
جب آپ اپنا علم بڑھاتے ہیں،
اپنی سوچ بہتر بناتے ہیں،
اپنے اخلاق سنوارتے ہیں،
اور اپنی عادتوں کو بہتر کرتے ہیں،
تو اس کا اثر صرف ایک جگہ نہیں،
بلکہ پوری زندگی پر پڑتا ہے۔
صبح بخیر 🌅

ریمائنڈر:
لوگ آپ کے بارے میں کیا سوچتے ہیں ، یہ لوگوں کا مسئلہ ہے ۔۔۔ آپ کا نہیں! 🖤


اللہ! ہمارے دلوں کو شفایاب کردیجئیے!
ہر اس گناہ ، بیماری اور شر سے جس سے وہ سیاہ پڑ رہے ہیں ۔۔۔
یا اللہ! ہمیں روشن اور شفاف دل کا مالک بنا دیجئیے ، ایسا دل جس کی چمک ہمارے اعمال میں ظاہر ہوتی ہو ۔ ۔


ہم اکثر سوچتے ہیں کہ "اگر یہ مل جائے تو میں خوش ہو جاؤں گا۔" "اگر وہاں پہنچ جاؤں تو سکون مل جائے گا۔"
مگر جب وہ چیز مل جاتی ہے،
تو کچھ عرصے بعد ایک نئی خواہش جنم لے لیتی ہے۔ اسی لیے خوشی صرف حاصل کرنے کا نام نہیں۔
اگر ایسا ہوتا تو دنیا کے سب سے زیادہ مالدار اور کامیاب لوگ ہمیشہ سب سے زیادہ مطمئن ہوتے۔
حقیقی خوشی اس احساس میں ہوتی ہے کہ میں ایک اچھے مقصد کی طرف بڑھ رہا ہوں، میں آج کل سے بہتر ہوں، اور میری زندگی کسی معنی اور مقصد کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔

مسکرائیے کہ مسکرانا سنت ہے۔۔۔




Parii



Allah Sab Larko K Joly Is Nimat Se Bar De Jis K Nai Hy Ameen Kry Jis K Hy Wo Shukar Kry 🤭






"اللَّهُمَّ اجْعَلْنَا جَيِّدِينَ"
”اے اللہ ہمیں اچھا بنا دے۔“
(حبيب العجمي رحمه الله تــ ١١٩ھ)