@poste
Jun 2026 · 1mo ago
Assalamu Alaikum all
خواہشیں دل کا ساتھ چھوڑ گئیں
یہ اذیت بڑی اذیت ہے
Wslam
تھک گئے ہیں درد چھپا چھپا کے ہم
آنسو بہہ پڑے ہیں اب لفظ نکلتے ہی
یہ کیا طلسم ہے کیوں رات بھر سسکتا ہوں
وہ کون ہے جو دیوں میں جلا رہا ہے مجھے
ساقی فاروقی
اب یہ بھی نہیں ٹھیک کہ ہر درد مٹا دیں
---------کچھ درد کلیجے سے لگانے کیلئے ہیں
جاں نثار اختر
تیری یادوں کے خاموش محل میں
دل تو لگ جاتا ہے پر آنکھ نہیں لگتی
تم قافلے محبت کے کچھ دیر روک لو
آتے ہیں ہم بھی پاؤں سے کانٹے نکال کر
بدلا جو رنگ آپ نے ، حیرت ہوئی مجھے
گرگٹ کو مات دے گئی، فطرت جناب کی
مجھ کو فرست ہی کہاں کہ میں موسم سہانا دیکھوں
میں تیری یاد سے نکلوں تو زمانہ دیکھوں
پھر یوں ہوا کہ صبر کی انگلی پکڑ کے ہم
اتنا چلے کہ راستے حیران رہ گئے
ادا ہے عشق ہے خواب ہے تماشا ہے
ہماری آنکھ میں ایک شخص بے تحاشہ ہے
....
Slam
Slam