@noor_ss
May 2026 · 2mo ago

حیا انسان کے کردار کا وہ زیور ہے جو ہر لباس سے زیادہ خوبصورت لگتا ہے۔
حیا دل کی پاکیزگی اور روح کی خوبصورتی کی علامت ہے

ایک طرف ہم کہتے ہیں کہ
ہمیں اللہ پر یقین ہے، لیکن دوسری طرف پریشان ہو جاتے ہیں۔
یقین تو یہ ہے کہ انسان اللہ پر بھروسہ رکھے اور یہ سمجھے کہ جو بھی ہوگا، اللہ کے حکم سے ہوگا اور اس میں کوئی نہ کوئی بہتری ہوگی۔
اللہ اپنے بندوں کے لیے بھلائی چاہتا ہے اور وہ حکمت کے ساتھ فیصلے کرتا ہے

اللہ تعالیٰ سے اتنے یقین اور بھروسے کے ساتھ دعا کریں کہ دل گواہی دے کہ وہ ضرور قبول فرمائے گا۔
اپنے ہاتھ دعا کے لیے اٹھائیں تو امید اور حسنِ ظن کے ساتھ اٹھائیں، اور اللہ کی رحمت سے کبھی مایوس نہ ہوں۔
مثبت سوچ رکھیں اور پورے یقین کے ساتھ اپنے رب سے مانگیں، کیونکہ وہ اپنے بندوں کی دعائیں سننے والا اور قبول کرنے والا ہے

"اللہ سے اتنے یقین کے ساتھ دعا کرو کہ تمہیں یقین ہو کہ وہ ضرور قبول فرمائے گا۔
مثبت سوچ رکھو کرو یار، اللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہوا کرو، اور اپنے رب سے امید کے ساتھ مانگتے رہو۔" 🤲

سب سے خطرناک غصہ اچھے انسان کا ہوتا ہے۔۔ جس کا دل نرم اور نیت صاف ہوتا ہے۔۔
"وہ برداشت کرتا ہے، خاموش رہتا ہے، اور معاف کرتا ہے…یہاں تک کہ ایک دن، وہ اب برداشت نہیں کر پاتا۔"
کبھی کسی اچھے انسان کو حد سے زیادہ مت دھکیلو 🥲

دوسروں کا رویہ آپ کے کردار کا معیار نہیں ہونا چاہیے۔
اگر کسی نے کل آپ کا ساتھ نہیں دیا، تو ضروری نہیں کہ آج آپ بھی ویسا ہی بن جائیں۔
بدلہ لینا آسان ہے، مگر اپنے اخلاق کو قائم رکھنا بہت بڑی بات ہے۔ ❤️

قرآن میں بار بار دعوت دی گئی ہے کہ غور کرو، سوچو، سمجھو اور سبق حاصل کرو۔
مگر آج ہماری زندگی کا ایک بڑا حصہ فوری ری ایکشن میں گزر جاتا ہے۔
کوئی بات سن کر فوراً غصہ،
کوئی خبر دیکھ کر فوراً رائے،
کوئی پوسٹ پڑھ کر فوراً تبصرہ...
ہم رک کر سوچنے، حقیقت جاننے اور اپنے اندر جھانکنے کے لیے وقت ہی نہیں نکالتے۔

اگر تم اللہ کے لئے جیو گے اور اللہ کی طرف لوٹو گے تو اللہ کے ہو جاؤ گے، اور پھر اللہ تمہارے لیے کافی ہو جائے گا۔
دل کو دنیا سے نہیں جوڑنا، اللہ سے جوڑنا ہے
اللہ کی طرف ایک قدم بڑھاوگے، تو وہ رحمت کے دروازے کھول دے گا اور تمھیں غنی کر دے گا


کچھ الفاظ کہنے میں ایک لمحہ لگتا ہے لیکن وہ کسی کے دل میں برسوں تک رہ جاتے ہیں۔
کسی کی شکل، رنگ، جسم یا ذات پر ہنسنے سے پہلے یاد رکھیں... ہو سکتا ہے وہ انسان ساری رات اسی بات پر روئے۔

یہ ایک نفسیاتی حقیقت ہے کہ لوگ آپ کی باتیں نہیں، آپ کا احساس یاد رکھتے ہیں۔
آپ نے انہیں کیسا محسوس کروایا،
یہ چیز انسان کو زیادہ دیر تک یاد رہتی ہے۔
باتیں 24 گھنٹے بھی کر لو۔۔ اور احساس سے عاری ہوں تو ککھ فائدہ نہیں۔

*باپ وہ ہستی ہے...❤️🥺*
*جو اپنی خواہشیں قربان کرکے*
*اولاد کے خواب پورے کرتا ہے۔*
*باپ کی محبت اکثر خاموش ہوتی ہے،*
*مگر اس کی دعائیں پوری زندگی ساتھ رہتی ہیں۔ 🤲✨*
*ری ایکٹ کریں:*
*❤️ اللہ میرے والد کی حفاظت فرمائے*
*🥺 باپ دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہے*
*🤲 اللہ تمام والدین کو صحت و لمبی عمر عطا فرمائے*

*اگر آج دل پریشان ہے تو یاد رکھیں... 🤍🥹*
*جس رب نے کل سنبھالا تھا،*
*وہ آج بھی آپ کے ساتھ ہے*
*اور کل بھی آپ کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔*
*بس صبر کریں، دعا کریں اور اپنے رب پر بھروسہ رکھیں۔ ❤️🤲*

*مائیں جنت کی خوشبو ہیں.❤️*
_اور جنت کی خوشبو سے بڑھ کر کون سی خوشبو بہترین ہو سکتی ہے. اللّٰہ ہم سب کی ماؤں کو سلامت رکھے...!!🌝🫀_
*آمین یارب العالمین*

السلام علیکم
ایک بار محبّت سے درود شریف پڑھ کر react کریں🌺
*❁بِسْــــــــــــــــــمِ اﷲِالرَّحْمَنِ اارَّحِيم❁۔*
*اَللّٰھُمَّ صَــّلِ عَلٰی ,مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ*📿🫠
*اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ،*📿🫠


*نہ جانے کتنی نعمتیں ملیں، کتنی آزمائشیں آئیں اور کتنی بار اللہ نے ہمیں سنبھالا۔*
سو جانے سے پہلے ایک بار دل سے کہہ دو: *"الحمدللہ یا اللہ!* ہر حال میں تیرا *شکر* ہے۔" 🤲❤️
*❤️ = الحمدللہ*
*🤲 = یا اللہ تیرا شکر*
*🌹 = سبحان اللہ*