naseem's Profile
Profile Image

Naseemnaseem ⭐ 12418871 points

2 posts

Jul 2026 · 3mo ago

Naseemnaseem (12418871)

میں خیال ہوں کسی اور کا، مجھے سوچتا کوئی اور ہے
سارا آئینہ مرا عکس ہے، پسِ آئینہ کوئی اور ہے

میں کسی کے دستِ طلب میں ہوں، تو کسی کا حرفِ دعا میں ہوں
میں نصیب ہوں کسی اور کا، مجھے مانگتا کوئی اور ہے

عجب اعتبار و بے اعتباری کا درمیاں ہے زندگی
میں قریب ہوں کسی اور کے، مجھے جانتا کوئی اور ہے
وہی منصفوں کی روایتیں وہئ فیصلوں کی عبارتیں
میرا جرم تو کوئی اور تھا پر میری سزا کوئی اور ہے
کبھی لوٹ آئیں تو پوچھنا نہیےدیکھنا انھیں غور سے
جنھیں راستے میں خبر ہوئ کہ یہ راستہ کوئی اور ہے
جو میری ریاضت نیم شب کو سلیم صبح نہ مل سکی
تو پھر اس کے معنی تو یہ ہوئے کہ یہاں خدا کوئی اور ہی