@hooriakhan
Jul 2026 · 3w ago

ہارنا سیکھو تاکہ تمہیں جیتنے کا طریقہ آ سکے
عربی کہاوت

ناکامی کو جتنی جلدی قبول کرلیا جائے اتنی ہی جلدی انسان اپنے اگلے مقصد کا تعین کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے

ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہیں
لیکن بہت زیادہ خود اعتمادی بھی ہار کا سبب بن سکتی ہے

کھیلتے رہے رشتوں میں کھیل
لوگ انا جیت کر تعلق ہار گئے

وقت تلوار کی طرح ہے
اگر آپ نے اسے نہ کاٹا تو آپ کو کاٹے گا

وقت کتنا اچھا ہوتا ہے
جیسا بھی ہو گزر جاتا ہے

وقت کے ساتھ ساتھ بہت کچھ بدل جاتا ہے
لوگ بھی رشتے بھی احساس بھی اور کبھی کبھی ہم خود بھی

تیرا غرور تجھے ہی ہرائے گا
میں کیا ہوں تجھے وقت بتائے گا

وقت اور دولت دو ایسی چیزیں ہیں
جو انسان کے اختیار میں نہیں
وقت انسان کو مجبور
اور دولت مغرور بنا دیتی ہے

گھمنڈ بھری بات کر کے کسی کا دل نہیں دکھانا چاہیے
کیوں کہ وقت گھمنڈ بھی توڑ دیتا ہے اور بات کرنے لائق بھی نہیں چھوڑتا ہے

وفائیں تب ثابت ہوتی ہیں
جب تمہارے پاس ہزاروں موقعے ہوں
پر دل ایک ہی شخص کا وفادار ہو

جو لوگ دل سے جڑتے ہیں وہ ناراض ہو سکتے ہیں
خاموش ہو سکتے ہیں لیکن چھوڑ نہیں سکتے

جن سے محبت کی جاتی ہے نا
ان کی عزت محبت سے زیادہ کی جاتی ہے

دعا کرتے رہا کرو اپنے پروردگار سے
بے شک وہ اپنے بندوں کو خالی نہیں لوٹنے دیتا

نماز اور قرآن یہ وہ سچے ساتھی ہیں
جن کا ساتھ دنیا سے قبر
قبر سے حشر
اور حشر سے جنت لیجائینگے

جب تمہارا دل اور روح بلا وجہ بے چین ہو تو کثرت سے اللہ کا ذکر کیا کرو

سب کچھ کھو دینے کے بعد بھی اللہ پر یقین رکھنا اور صبر کرنا اسے ہی ایمان کہتے ہیں

غرور وہ دیوار ہے جو بندے اور رب کے درمیان حائل ہے جو اس دیوار کو گرا لیتا ہے وہ اپنے رب کو پا لیتا ہے

اللہ کی پکڑ انسان کی اکڑ کو ایک جٹکے میں نکال دیتی ہے
اس سے پہلے کے ٹوٹ جاو
جھک جاو

تم وہ کرو جو اللہ چاہتا ہے، پھر وہ ہو گا جو تم چاہو گے۔

کچھ لوگ فجر تک جاگتے ہیں اور کچھ لوگ فجر کے لیے جاگتے ہیں۔ کچھ کو نماز نیند سے بہتر لگتی ہے، اور کچھ کو نیند نماز سے بہتر لگتی ہے۔ بے شک فلاح پا گیا وہ جس نے اللہ کا راستہ چنا۔

آزمائشیں چاہے جتنی بھی طویل ہوں، صبر کا صلہ ہمیشہ خوبصورت ہوتا ہے۔

اور سکون تو اکیلے بیٹھ کر رب سے گفتگو کرنے میں ہے۔

کہہ دو میرے اُن بندوں سے جنہیں حالات ناممکن لگ رہے ہیں، میں ہر شے پر قدرت رکھنے والا ہوں۔ (سورۃ الملک)

جب دل درد میں ہو تو سکون کے لیے سجدے سے بہتر کوئی جگہ نہیں۔