@hooriakhan
Jul 2026 · 3w ago

وقت ایسا ہے کہ تمام اچھی باتیں فون گیلری اور سٹیٹس پر تو موجود ہیں مگر انسان کے عمل اور کردار میں نہیں

وقت نے ایسے رنگ دکھائے ہیں کہ اب میں لوگوں کا احترام تو کر سکتا ہوں مگر اعتبار نہیں

وہ تمہارے خلاف لوگوں کو تو کر سکتے ہیں مگر وہ اللہ کو تمہارے خلاف نہیں کر سکتے

وہ لوگ آپ کی قیمت کبھی نہیں سمجھ سکتے جن لوگوں کے لئے آپ ہمیشہ دستیاب رہتے ہیں

وہ لوگ کتنے ظرف والے ہو تے ہیں ناں جو روز دکھی ہونے کے باوجود رشتے نبھانے میں لگے رہتے ہیں

ویسے تو انسان خاک ہے لیکن لفظوں میں آگ لیے پھرتا ہے

یا اللہ ہم سب کو چغل خوری اور چغل خوروں کے فتنے سے بچا آمین یارب العالمین

یاد رکھیں راستے نہیں رویے انسانوں میں جدائی اور فاصلے پیدا کرتے ہیں

یاد رکھیں زندگی کی جنگ ہمیشہ اکیلے لڑنی پڑتی ہے لوگ صرف مبارکباد دینے اور فاتحہ خوانی کے لیے آتے ہیں

یہ جو چھوٹے ہوتے ہیں دکان پر ہوٹل پر ورکشاپ میں دراصل یہ اپنے اپنے گھروں کے بڑے ہوتے ہیں

یہ درس اولیں مجھ کو ملا میرے بزرگوں سے بہت چھوٹے ہیں وہ جو اوروں کو چھوٹا سمجھتے ہیں

یہ دنیا بڑی رنگین ہے یہاں لوگ ہر پل رنگ بدلتے ہیں

یہ دنیا بھی بڑی عجیب ہے نا ایماندار کو بے وقوف اور بے ایمان کو عقلمند بتاتی ہے

یہ دنیا بھی عجیب ہے یارو کوئی اٹھانے میں لگا ہے تو کوئی گرانے میں

یہ دنیا کردار دیکھ کر نہیں حالات دیکھ کر ساتھ دیتی ہے فقیر بادشاہ بن جائے تو سب رشتہ دار نکل آتے ہیں

یہ دنیا کردار سے نہیں حالات دیکھ کر عزت دیتی ہے فقیر بادشاہ بن جائے تو سب رشتے دار نکل آتے ہیں

یہ دنیا نے کیسا نظام بنا رکھا ہے ہر کسی نے اپنے سے نچلے کو دبا رکھا ہے

یہ دنیا ہے یہاں لوگ دل سے نہیں ضرورت سے پیار کرتے ہیں

یہ راز تو میزان عمل پر ہی کھلے گا ہر شخص یہ کہتا ہے وفادار ہم ہی ہیں

یہ سنگ دلوں کی دنیا ہے یہاں سنتا نہیں فریاد کوئی یہاں ہنستے ہیں لوگ اس وقت جب ہوتا ہے برباد کوئی

یہ سوچ کے دل بہت دکھتا ہے یا رب انسان ہی انسان کا دشمن ہے اس جہاں میں یا رب

یہ شہر طلسمات ہے کچھ کہہ نہیں سکتے پہلو میں کھڑا شخص فرشتہ ہے کہ ابلیس

یہ کردار کے گندے آئینے اپنے پاس رکھیے یہاں پر کون کتنا پارسا ہے ہم خوب سمجھتے ہیں

یہاں بکتا ہے سب کچھ ذرا سنبھل کر چلنا لوگ ہواؤں کو بھی بیچ دیتے ہیں غباروں میں ڈال کر

یہاں پر منافقت کی کوئی حد نہیں رہی دنیا ہی کہہ رہی ہے کہ دنیا خراب ہے