@hooriakhan
Jul 2026 · 3w ago

ہم سب کی ایک جیسی آنکھیں ہیں لیکن ہماری نظر ایک جیسی نہیں ہے

ہم سے جلنے والوں سے کہو تھوڑا کم جلو ابھی تو ہماری کامیابی باقی ہے

ہم سے کھیلتی رہی دنیا تاش کے پتوں کی طرح جو جیت گیا اس نے بھی پھینکا جو ہار گیا اس نے بھی پھینکا

ہم قبروں پر پاؤں رکھنے سے ڈرنے والے لوگ کیسے زندہ دلوں کو روند دیتے ہیں

ہم کو محشر تلک نہ بھولے گا ہنسنے والوں میں تو بھی شامل تھا

ہم لوگ ایسے منافق ہیں کہ کسی اور کی تکلیف کو اس کے گناہوں کی سزا سمجھتے ہیں اور اپنی تکلیف کو آزمائش

ہم لوگ نیک کا گناہ اور گناہگار کی نیکی دونوں ہی برداشت نہیں کر سکتے

ہم لوگوں کے لئے خوشی کی دعا تو کرتے ہیں لیکن خوش ہوتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتے ہیں

ہمارے اس معاشرے میں سانولی لڑکی اور غریب لڑکے کا دکھ کوئی نہیں سمجھ سکتا

ہمارے زمانے کے لوگوں کی ایک ہی روایت ہے بنا مطلب کسی سے ملنا وقت کی بربادی ہے

ہمارے شہر میں زندہ دلی کا مطلب ہے کسی کی ذات پہ کیچڑ اچھال کر ہنسنا

ہمارے لوگ اتنے دین دار ہیں کہ چوری کے مرغے کو بهی تکبیر پڑھ کر حلال کرتے ہیں

ہمارے معاشرہ میں نفرت کو اولاد کی طرح پالا جاتا ہے اور محبت کو یتیموں کی طرح

ہمارے معاشرے کی اخلاقیات تو دیکھیں کہ رشتے والی بڑے فخر سے آ کر بتاتی ہے کہ لڑکے کی ماں نہیں ہے

ہمارے معاشرے میں بہترین انسان وہ ہے جو فوت ہو چکا ہے

ہمارے ہاں اکثر سرکاری ملازمین فارغ رہنے کی تنخواہ لیتے ہیں جبکہ کام کرنے کی رشوت

ہمارے ہاں غلط بات کو غلط نہیں کہا جاتا بلکہ جس نے وہ بات کی ہو اسے غلط ثابت کیا جاتا ہے

ہماری خوشیوں سے جلن ہمارے اپنوں کو ہی ہوتی ہے

ہمیشہ خوش رہا کریں کیونکہ یہ بہترین انتقام ہے ان لوگوں سے جو آپ کو اداس دیکھنا چاہتے ہیں

ہمیشہ وہی لوگ آپ کے مقابلے میں آئیں گے جن کی پہچان آپ کی وجہ سے بنی ہو گی

ہنستے رہو گے تو دنیا ساتھ ہے ورنہ آنسووں کو تو آنکھ بھی جگہ نہیں دیتی

ہنسنا خود سیکھنا پڑتا ہے رونا تو لوگ سیکھا دیتے ہیں

ہوتے ہیں ایسے بھی لوگ محض چند الفاظ کے استعمال سے دوسرے کی عمر بھر کی ریاضت کو مٹی میں ملا دیتے ہیں

واسطے پڑے تو کردار کھلتے ہیں باتوں سے تو ہر شخص پارسا ہے

واقف ہوں بہت خوب اس دنیا کی فطرت سے محبت کرتے ہیں لوگ اپنے مطلب کے لئے