@hashir
Apr 2026 · 3mo ago

اپنے سفر کا موازنہ دوسروں سے مت کرو خدا ہر روح کے لیے ایک منفرد کہانی لکھتا ہے🍁

*ہم کہہ دیتے ہیں کہ کوئی بات نہیں تا کہ ہمارا دل دُکھانے والوں کا دل نہ دُکھے ۔۔۔۔۔۔*🖤🥀💯

کوئی مخلص ہو کر آپ کے سامنے جھک جائے تو اُسے جھکا ہوا ہی سمجھیں، گرا ہوا نہیں🌷

اور جب دن بولتے ہیں تو بہرے بھی سنتے ہیں ۔🌷

*گلے نہ بھی ہوں*
*حیرانیاں تو ہوتی ہیں!*💫🖤

*ہم بھی بڑے عجیب ہیں*
*خوشی ملے تو یقین نہیں آتا*
*اور غم ملے تو کہتے ہیں " پتہ " تھا ۔۔۔!!*
✨🖤💫

آپ جتنا زیادہ حقیقت پسند ہوتے جائیں گے، دنیا آپ کے لیے اتنی ہی غیر حقیقی ہوتی جائے گی !🍂

دنیا کی حقیقت اللہ کے سامنے مچھر برابر بھی نہیں
ہو سکتا ہے دنیا میں منافق لوگ کامیاب ہو جائیں لیکن آخرت اچھے لوگوں کی کامیابی کا دن ہے🤍

' انسان کے دل سے جب ایک دفعہ اسکا ساتھی اتر جائے تو اس رشتے کو واپس پرانی حالت پر لانا مکن نہیں ہوتا تم معاشرے کےلئے اس کے ساتھ رویہ بہتر کر سکتے ہو اور تم دونوں سکون سے بھی رہ سکتے ہو مگر محبتیں آپکی مرضی سے زندہ نہیں ہوتیں '

کسی کی زِندگی میں ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ ہم اس کی کہانی میں بھی جگہ رکھتے ہیں۔🌷

لوگوں سے اچھے تعلقات رکھنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ تم ان سے توقع ہی نہ کروکہ وہ تمہاری طرح سوچیں یا تمہاری طرح بنیں۔ ہر شخص اپنی طرح کا ہے ، اس کی اپنی سوچ ہے ، اپنی عادتیں ہیں۔ اگر تم انہیں وہی سمجھو گے جو تم ہو تو مایوسی ہو گی۔ انہیں جیسے ہیں ویسے ہی قبول کر لو زندگی آسان ہو جاۓ گی۔🌷

ہم انسان بھی کتنے عجیب ہوتے ہیں جب ہمارے پاس فرصت اور خوشی کے لمحات ہوتے ہیں تو ہم انہیں کھل کر جینے کی بجائے خود کو مستقبل کی الجھنوں میں کھپاۓ رکھتے ہیں اور جب وہی مستقبل حال بن کر ہم پر کسی نئے عذاب کی صورت کھلتا ہے تو ہم بیٹھ کر اس سنہری ماضی کی یاد میں خود کو کوستے ہیں کہ کتنا اچھا وقت تھا ہم نے یوں ہی ضائع کیا. 🍁

الفاظ کے بھی ہاتھ ہوتے ہیں
وہ یا تو سہلاتے ہیں یا گلا گھونٹ دیتے ہیں🍁

آسیبِ جُفت سے ہوئے مانوس یوں کہ ہم
ہر دل سے اتر جاتے ہیں , چار دن کے بعد °🖤🍁

*شوہر نے بال کٹوا کر گھر آ کر بیوی سے کہا، "دیکھو جانو! میں تم سے دس سال چھوٹا لگ رہا ہوں نا؟" بیوی نے جواب دیا، "ٹنڈ کروا لینی تھی، ایسا لگ رہا ہے جیسے ابھی پیدا ہوئے ہو!" 😂🫣😅😂🤣😂🤣*

ہونا ہے خاک ہم کو بھی اجداد کی طرح
اچھے دنوں کی آس میں عمریں گزار کر۔۔! 🤍

ہم نے اپنے ہی ساتھ زیادتی کی، جب ہم نے یہ سمجھا کہ سب کے دل ہمارے دل جیسے ہوتے ہیں۔❤️🩹

*سیاہ رات میں جلتے جگنوؤں کی طرح*🥀
*دِلوں کے زخم بھی محسن کمال ہوتے ہیں*

ایسے لوگوں کو اپنی ترجیحات میں کبھی شامل نہ کیجیئے
جو آپکو تب میسر ہوں جب انہیں کوئی اور میسر نہ ہو🖤

کُچھ چیزیں کبھی واپس نہیں آتیں جیسے کہ گُزرا ہوا وقت، بولے گئے الفاظ اور ٹُوٹا ہوا بھروسہ۔۔۔
اس لیے بولنے سے پہلے سوچیں اور رشتوں کی قدر کریں..!!!🍁

آپ کی قیمت ۔۔ آپکو معلوم ہونی چاہئیے
چار لوگ جو کہتے ہیں وہ ان کی عقل کا معیار ہے۔🌷

اگر آپ کی زندگی کا بیشتر وقت ان لوگوں میں نہیں گزرتا جن سے آپ کی کیمسٹری ملتی ہے، تو آپ پھر یقینا تکلیف ده زندگی گزار رہے ہیں🍁

"انسان کی روح کو جو چیز سب سے زیادہ بگاڑ دیتی ہے وہ اچھا نظر آنے کی خواہش ہے نہ کہ اچھا بننے کی."🍁

غَیر ضَروری تَعریفیں تھوڑی کَم کِیا کَریں
بُرے لوگوں کو اِحساس ہونے دیں کہ وَہ بُرے ہیں، مُنافِقَت کی ضَرورت نہیں۔🍁

دِل کا موسم اچھا ہو تو سارے موسم اچھے ہیں۔۔🍁