@hashir
Apr 2026 · 3mo ago

خدا نے کیوں دلِ تیل آشنا دیا ہے مجھے
کہ قیمتوں نے تو پیدل بنا دیا ہے مجھے

وہ عہد وفا نبھا رہا ہوں میں
جس میں تو شریک تھا ہی نہیں

*رفتہ رفتہ ہی سیکھی ہــــــــــے دنیا داری ورنہ ....!*
*ہم بھی قسم کھانے والوں کو سچ مانتے تھـے ....!*

غم کی تشہیر سے ہم نے یہ سبق پایا ہے!
غم وہی رہتا ہے،غم خوار چلا جاتا ہے…!
فطرتاً تِنکا ہوں،بنتا ہوں سہارا جسکا!
وہ ڈبو کر مجھے،خود پار چلا جاتا ہے…!

جیسے نوح کی کشتی میں ابنِ نوح نہیں آیا
ایسے میرے بخت میں اے شخص تُو نہیں آیا

اِک ایسا شہر بسانے کی آرزو ہے مجھے
جہاں پہ لوگوں کا مسلک فقط محبت ہو !

تمہارا ہونا ایسے ہی ہے جیسے
صحرا کی تپش میں اچانک ٹھنڈی ہوا کا ایک جھونکا
غیر متوقع، مگر بے حد لازم

اور وہ جسکا ملنا ناممکن ہو،وہ مل جائے توکیسا ہو۔۔۔؟؟

ورنہ اسے تعزیر نہ زنجیر کا ڈر ہے
قیدی کو فقط زہر بجھے تیر کا ڈر ہے
مسمار کا خدشہ تو بہت بعد میں ، پہلے
اک کھوکھلی بنیاد پہ تعمیر کا ڈر ہے
جو مجھ کو ڈراتا ہے مری نیند میں اکثر
اس ایک برے خواب کی تعبیر کا ڈر ہے
اس گردشِ دنیا سے نکلتے ہوئے دل کو
کچھ دن سے فقط گردشِ تقدیر کا ڈر ہے
کم ظرف تھا وہ شخص جسے چوٹ دکھائی
اب مجھ کو مرے زخم کی تشہیر کا ڈر ہے
کومل جوئیہ

*_یادیں کــؔــیوں نہیــؔــں بچــؔــھڑتیں 😩🎀_*
*_لوگ تــؔــو پل میــؔــں بچــؔــھڑ جاتــؔــے ہیــؔــں!!!!🤧🥺

"یہ معیار آنکھوں کا تھا یا کسی طلسم کا اثر🥀
ہم سے کوئ دیکھا نا گیا،تمہیں دیکھنے کے بعد"🤭🤌🏻

_یقیناً ہر منظر میں اکیلا ہونا اُس شخص کی رفاقت سے بہتر ہے جو آپ کے مزاج کے مطابق نہ ہو-💯🌝_

کبھی ہو گی نہیں ہو گی اگر ہو گی تو کب ہو گی
وہ اک دستک کہ جس کے واسطے ہم در بناتے ہیں
سمندر کی طرف جس میں کھلی رہتی ہو اک کھڑکی
ہم ایسے لوگ خوابوں میں ہی ایسا گھر بناتے ہیں

تیری محفل بھی گئی چاہنے والے بھی گئے
شب کی آہیں بھی گئیں صبح کے نالے بھی گئے
دل تجھے دے بھی گئے اپنا صلہ لے بھی گئے
آ کے بیٹھے بھی نہ تھے اور نکالے بھی گئے
آئے عشاق گئے وعدۂ فردا لے کر
اب انہیں ڈھونڈ چراغ رخ زیبا لے کر

*"زندگی کی سب سے بڑی اور تلخ حقیقت یہ ہے کہ ہر انسان ایک مدت کے بعد آپ سے بیزار ہو جاتا ہے."*

*کچھ لوگ آپ کی حفاظت کا صرف ڈراما کرتے ہیں، جبکہ حقیقت میں وہ چاہتے ہیں کہ آپ فنا ہو جائیں۔"*

*ادا ہے عشق ہے خواب ہے تماشا ہے*
ہماری آنکھ میں ایک شخص بے تحاشہ ہے

*دنیا تم سے پوچھے گی کہ تم کون ہو ؟ اور اگر تم خود نہیں جانتے تو دنیا تمہیں بتا دے گی کہ تم کون ہو۔*

*سلوٹیں ہیں مرے چہرے پہ تو حیرت کیوں ہے*
*زندگی نے مجھے کچھ تم سے زیادہ پہنا ہے*

*""ہر شخص خوش رہنے کے لیے پریشان ہے""*

*ہ تمہارا اپنا راستہ ہے، ہو سکتا ہے کوئی کچھ وقت کے لیے تمہارا ساتھ دے، لیکن اسے مکمل تمہارے سوا کوئی اور نہیں کرے گا*

*کُل مِلا کر خلاصہ یہ نکلا ہے، کہ ماں کے بغیر یہ جہاں نا مکمل ہے!!! 🖤*

*کبھی کبھی تنہا چلنا ہی اپنی تلاش کا بہترین راستہ ہوتا ہے. 🚶♂️*

" کچھ لوگ آپ کو کبھی نہیں سمجھیں گے!
اس لیے نہیں کہ آپ پر اسرار ہیں بلکہ اس لیے کہ آپ اصلی ہیں اور وہ جعلی لوگوں کے عادی ہیں۔🌷

اس جہان میں سب سے بڑا قحط بُرے حالات میں ساتھ دینے والوں کی عدم دستیابی ھے😕