@dhoka
Jul 2026 · 1w ago

اگر تمہیں کسی کے درد کا احساس نہیں، تو تمہیں اپنی انسانیت پر شک کرنا چاہیے__🌷♥️

ایسے لوگ بہت مشکل سے ملتے ہیں جو بولنے کے بجائے آپ کے لکھنے کے انداز سے پہچان جاتے ہیں کہ آپ اداس ہیں۔
جو ہنسی والے ایموجی کے پیچھے چھپے کرب کو جان لیتے ہیں۔ بس زندگی میں ایسے لوگوں کی بڑی قدر کریں۔ ورنہ یہ کھو جائیں تو دوبارہ نہیں ملتے ہیں۔ کیوں کہ ایسے لوگ ڈھونڈنے سے نہیں، نصیب سے ملتے ہیں۔

رات کو کون وہاں جائے جہاں آگ لگی
صبح اخبار میں پڑھ لیں گے کہاں آگ لگی
آگ سے آگ بجھانے کا عمل جاری تھا
ہم بھی پانی لئے بیٹھے تھے جہاں آگ لگی
وہ بھی اب آگ بجھانے کو چلے آئے ہیں
جنکو یہ بھی نہیں معلوم کہاں آگ لگی
صبح تک سارے نشانات مٹا ڈالیں گے
کوئی پوچھے گا تو کہہ دیں گے کہاں آگ لگی
کس کو فرصت تھی کہ دیتا کسی آواز پہ دھیان
چیختا پھرتا تھا آوارہ دھواں آگ لگی
ستلج راحت اندوری

باہر کی تمام رنگینیاں اندر کی ایک اداسی کا مداوا نہیں کر سکتی۔🥀🖤

تیری نگاہِ ناز میں میرا وجود ہے بے وجود
میری نگاہِ شوق میں تیرے سوا کوئی نہیں

مجھ کو نفرت سے ہی کھنچو تو میں شاید آجاوں
میں محبت میں گرفتار تو ہونے سے رہا

اتنا بھرم تو ہو نا تعلق میں لازمی
شرمندگی نہ ہو جو کبھی لوٹنا پڑے
میں چاہتا نہیں ہوں تجھے چھوڑنا مگر
اتنا بھی نہ ستا کہ تجھے چھوڑنا پڑے

"تو" روز مجھ نادان سے ملو، دنیا چاہے مطلب لے
یہاں تہمت سے محفوظ نا مریم تھی، نا یوسف تھے 🥀

یہ تیری دنیا نہیں جہاں کوئی آئے کوئی جائے جاناں
یہ سلطنت و عشق ہے یہاں حکمران بدلا نہیں کرتے 💞

کسی کے باکرادر ہونے پے مان ہے مجھے
اور خدا کرے میرا مان کبھی ناں ٹوٹے

آخری شخص تھا مَیں جس سے تعلق تھا مِرا
اب یہاں کوئی نہیں __ جس کو مِری یاد آئے

میں اُسے بُھولوں بھی تو
بُھولوں کیسے ؟
وہ تو اک خواب ھے
میں خواب کو چُھو لُوں کیسے ؟
اُس کی تصویر سے
منسوب ھیں آنکھیں میری
میں کسی اور کو دیکھوں بھی تو
دیکھوں کیسے ؟
وہ میری سوچ کے
پردے میں چُھپا بیٹھا ھے
میں کسی اور کو سوچُوں بھی تو
سوچُوں کیسے ؟

تم میرے ساتھ اتنے بے رحم کیسے ہو سکتے ہو جبکہ میں نے تم سے صرف محبت کی تھی💔🥀

جا جا کے یہی سیکھا ہے اعداد کے پیچھے
بس ایک ہی شخص ہوتا ہے تعداد کے پیچھے
کتنے ہی برس پھونک دیئے ہم نے خوشی سے
اے دل تیــرے بس ایک لمحـہِ آباد کـے پیچھے

رشتوں کو صرف"انا" نہیں "متبادل" بھی مار دیتے ہیں۔💯💔

پارساؤں کے دیس میں اے دل
اک تو اور میں ھی خراب نکلے... 🥀