@dhoka
Jul 2026 · 1w ago

ہارنے میں اک انا کی بات تھی.........
جیت جانے میں خسارا اور ہے......🥀❤️

تیرے آنے سے پڑا ہے خلل میری پڑھائی میں
ورنہ مشہور تھی پہلے میں کتابی لڑکی
وہ اجمیر کو جاتا ہوا ایک سید زادہ
میں حجاز کی مسافر ! اِک وہابی لڑکی🌹

مضبوط ھونے کا ایک یہ بھی خسارا ھے کہ کوئی نہیں جانتا آ پ کتنی تکلیف میں ھو _!
وہ جیسے ایک شعر تھا کہ
خوف یہ ھے کہ ___ دل کے زخم دیکھ نہ لے کوئی
خواہش یہ کہ کاش ___ کوئی دیکھنے والا ھوتا _!

تُو سمجھتا ہے کہ خُوشبو سے مُعطر ہے حیات
تُو نے چکھا ہی نہیں زہر کسی موسم کا،۔۔۔۔۔!!

سوچو ذرا یہ کتنی اذیت کی بات ہے،
🙂ہم مر رہے ہیں اور کوئی رو نہیں رہا

تمہیں جدائی تکلیف دیتی ہے؟
مجھے جھوٹا تعلق، بیزار موجودگی، اور جذبات میں بناوٹ زیادہ تکلیف دیتے ہیں۔
مجھے بلاوجہ تاخیر سے ملنے والے جوابات،
مجھے یہ احساس کہ میں تم پر بوجھ ہوں۔
یا یہ جاننا کہ میرے ہونے یا نہ ہونے سے تمہیں کوئی فرق نہیں پڑتا...
یہ سب چیزیں جدائی سے زیادہ اذیت دیتی ہیں۔

میں جو کہہ دوں کہ اداسی ہے تو کیا تم پھول بھیجو گے ۔؟

تـھـوڑی سـی تـوجـہ پـر قـدمـوں مـیـں نـہیـں گـر جـایـا کـرتـے ____!!🍂🥀

کتنی پرسکون ہو جاتی ہے زِندگی
جب انسان خوشیوں کی خواہش چھوڑ دیتا ہے۔۔

یہ دنیا تمہیں اتنا مضبوط بنا دے گی
تم اپنے خساروں پر بھی مسکرایا کرو گے

"زندگی کا سب سے بڑا اور سب سے کٹھن دکھ یہ جان لینا ہے کہ ایک ایسا شخص، جس سے تم بے حد محبت کرتے ہو، اس کے دکھ کو تم کبھی اپنے اوپر نہیں لے سکتے۔"

ہم اس لیے ظالم تیرا چرچا نہیں کرتے
عاشق کبھی معشوق کو رُسوا نہیں کرتے
وہ حال ہی پوچھیں کبھی بیمارِ اَلم کا
اِتنی سی بھی تکلیف گوارا نہیں کرتے
کافر نہ سمجھ ہم کو، تو اے زاہدِ ناداں
بُت جان کے اُس شوخ کو سجدہ نہیں کرتے
دم بھرتے ہو غیروں کی محبت کا ہمیشہ
اپنوں کو ستاتے ہو، یہ اچھا نہیں کرتے
پُرنم، کوئی آج اُن کو غم ضرور ہے ورنہ
بے وجہ تو آنسو کبھی آیا نہیں کرتے

کچھ تو عنایتیں ہیں میرے کارساز کی
اور کچھ میرے مزاج نے تنہا کیا مجھے
🤎

اپنا عہدہ گرا نہیں سکتے
تیرے آگے سر جھکا نہیں سکتے
آپ بس مجھ سے جیت سکتے ہیں
آپ مجھ کو ہرا نہیں سکتے

تیرے بغیر شہر میں ہر ایک سے منیرٓ
میں دل لگا رہی ہوں مگر لگ نہیں رہا

وہ رات کو پریشان تھا، کہ صبح اُٹھ کر یہ کرنا ہے وہ کرنا ہے۔۔۔۔فلاں فلاں جگہ جانا ہے، اس قدر اذیت تھی کہ وہ صبح اُٹھ ہی نہ سکا اور روح پوش ہوگیا۔۔۔۔🙂🖤
~ شمشید

ہم ہیں تیری راہ میں بکھرے ہوئے کانٹے
تو نے دست محبت لگایا بھی تو فقط اٹھا کے پھیکنے کیلئیے۔۔🥀😕