@awesome_man
Jul 2026 · 3w ago

حکیم لقمان کہتے ہیں
"میں نے زندگی میں مختلف دواؤں سے
لوگوں کا علاج کیا
مگر اس طویل تجربے کے بعد میں نے سیکها
کہ انسان کے لیے بہترین دوا
محبت اور عزت ہے"
کسی نے پوچها
"اگر یہ اثر نہ کرے تو.....؟"
حکیم لقمان مسکرائے اور بولے
"تو دوا کی مقدار بڑها دو.

تمہارے پاس بھلے حسن ہو ❤️
خوبصورت آنکھیں ہوں، گردن پر تل ہو...
لبوں کی مسکراہٹ میں جادو ہو...
چال میں غرور ہو، آنکھوں میں سرور ہو...
لیکن اگر تمہارے پاس مجھ جیسا چاہنے والا نہیں...
تو یہ سب کچھ بھی بے کار ہے...
میرے بغیر یہ خوبصورتی ادھوری ہے...
محبت جو نہ ہو، وہ حُسن کیا کرے؟
میں ہوں تو تم مکمل ہو...
ورنہ تم صرف ایک چہرہ ہو بھیڑ میں...

روحِ من جاناں
آپکو پتہ ہے مجھے پھول بہت پسند ہیں
آپ بھی تو جہان زیست میں خوشنما پھول ہو
روحِ من میرے باغ محبت میں
میرا پھول ہو تُم
روحِ من تُم پھول ہو خود میں
اتنا مہکو، اتنا چہکو، اتنا مسکراؤ کے
تمھارے گِرد موجود ہر اُداس پھول کھل اُٹھے 💐🌼🌺🌹🌸😊

افسانہ چاھتے تھے وہ ، افسانہ بَن گیا
میں حُسنِ اِتفاق سے ، دیوانہ بَن گیا
جو زُلف مُنتشر ھُوئی ، زنجیر بَن گئی
جو حرف مُختصر ھُوا ، افسانہ بَن گیا
آیا تھا میرے ساتھ ، مگر بد دماغ دل
موسم کا رنگ دیکھ کے ، بیگانہ بَن گیا
حیرت مجھے بھی ھے ، مگر او چشمِ باخبر!
کچھ تو ضرور ھو گا ، جو افسانہ بَن گیا
سُن سُن کے رَشک سے میرے حالات ، اے عدمؔ
جو صاحبِ خِرد تھا ، وہ دیوانہ بَن گیا

صبح بخیر زندگی 💞
اگر زندگی میں سکون چاہتے ہیں تو فجر کی نماز قائم کر لیں، کیونکہ فجر کی نماز پڑھ کر جو سکون ملتا ہے، وہ دنیا کی کسی دولت اور آسائش میں نہیں مل سکتا۔ ❤️ 💯
*اے اللہ!*
ہمیں نہیں معلوم کہ ہمارے گناہ "صغیرہ" ہیں یا "کبیرہ" ہیں، لیکن تیرا کرم اور بخشش ہر چیز سے بڑی ہے۔ الہی! ہمارے گناہوں کے اس ذخیرے کو اپنی رحمت سے معاف کر دے، بےشک تُو بڑا رحیم اور معاف کرنے والا ہے۔*اے اللہ!*
ہمیں صراطِ مستقیم پر چلنے، توبہ کرنے، اور تیرا شکر ادا کرنے والے ہدایت یافتہ لوگوں میں شامل فرما۔
*آمین یا رب العالمین!* 🤲

کوئی لمحہ ہو
تیرے ساتھ کا .....
جو میری عمــــر بھر کو سمیٹ لے
میں فنا بقــــــا کے
سبھی سفر
اُسی ایک پل میں گُزار دوں😊

تیرے آنے کی ، جب خبر مَہکے
تیری خُوشبو سے ، سارا گھر مَہکے
شام مہکے ، تیرے تصّور سے
شام کے بعد ، پھر سحر مَہکے
رات بھر ، سوچتا رھا تجھ کو
ذھن و دِل میرے ، رات بھر مَہکے
یاد آئے تو ، دِل منور ہو
دید ہو جائے ، تو نظر مَہکے
وہ گھڑی دو گھڑی ، جہاں بیٹھے
وہ زمیں مہکے ، وہ شجر مَہکے
💕🤌🌸

ھونا تو چاہیئے نگاہِ یار کا بھی لائسینس لازمی
یہ بھی تو مہلک ہتھیار سے کسی طور کم نہیں
ناگن سی بٹھا کے شانوں پہ ہم کو ڈسائیں ہیں
مانیں گے ذلف تب اسے اگر اس میں خم نہیں
لگتی ہںےجو ٹھاہ دل پےکرتی ہںےجوتباہ دل کو
بولےوہ یہ نگاہ ھےہماری کوئی کولیسٹر بم نہیں
تیرِ نگاہ اپنا جاناں جاؤ کہیں اور آزماؤ
مزید تباہی کا اب اس دل میں دم نہیں
برباد کر کے دل کو کرو ھو اٹھکھیلیاں بھی تم
تمہاری نظرمیں سعؔیدیہ ستم کیاکوئی ستم نہیں

" میں تم سے عالمِ ارواح میں ملوں گا، وہاں جہاں ساری روحیں ملتی ہیں،
ایک مدت کے بعد تو ہر گنہگار کو جنت نصیب ہو ہی جاۓ گی جس روز مجھے جنت ملے گی میں اس روز وہاں تمہارا ساتھ مانگوں گا!" ❤️🥀

بسا ہوا تھا میرے دل میں درد جیسا تھا
وہ اجنبی تھا مگر گھر کے فرد جیسا تھا
کبھی وہ چشم تصور میں عکس کی صورت
کبھی خیال کے شیشوں پہ گرد جیسا تھا
جدا ہوا نہ لبوں سے وہ ایک پل کے لیے
کبھی دعا تو کبھی آہ سرد جیسا تھا
جنم کا ساتھ نبھایا نہ جا سکا احسن
وہ شاخ سبز تو میں برگ سرد کے ساتھ
🖤🖤

تمھیں بخشی ہے دل پہ حُکمرانی اور کیا دیتے 💖✨
بس یہی تھی اپنی راجدھانی اور کیا دیتے💖✨
ستاروں سے کسی کی مانگ بھرنا اک فسانہ ہے 💖✨
تمھارے نام لکھ دی زندگانی اور کیا دیتے💖✨
وہ مجھ سے مانگتی تھی عمر کا اک دلنشیں حصہ💖✨
نہ دیتے اس کو اپنی جوانی اور کیا دیتے💖✨

روح من قرار من سكون من جان من عزيز من
صبح میں ، شام میں ، دن میں ، رات میں
خوابوں میں ، خیالوں میں ،
چاند کی روشنی میں ،
سورج کی کرنوں میں ،
درختوں کی چھن چھنابت میں ،
بارش کی بوندوں میں ،
دریاؤں کی لہروں میں
سمندر کی گہرائیوں میں ،
میرے سائے میں ، میری دھڑکن میں ،
میرے جسم کی خوشبو میں ،
میری آنکھوں کی روشنی میں ،
میری ، باتوں میں میرے لہجے میں ،
میرے آنے میں میں میرے میرے جانے میں ،
میرے سونے میں میرے اٹھنے میں ،
ہر طرف ہر سو بس تو ہی تو بس تو ہی تو❤️🌸
میں

جیسے بارش کے بعد مٹی سے خوشبو اٹھتی ہے،
ایسے ہی کچھ عورتوں پہ موٹاپا جچتا ہے۔
"جس تن پر گوشت کا ساز بجے، وہی بدن سنسار کی مستی کا مکھ مندر ہے۔"
عورت جب بھرے بھرے بدن کی مالک ہو،
تو نہ صرف نظر ٹھہر جاتی ہے، بلکہ
دل بھی دھیرے سے اپنا آشرم وہیں ڈال دیتا ہے
"موٹاپا بدن کی سُستی نہیں،
اگر ناری کی نیت میں لچک ہو،
تو بھاری بدن بھی ریشم کی طرح لپٹتا ہے۔"
پس!
نہ گھبراؤ، اے ناریِ فربہ،
تو کوئی گناہ نہیں، تو خود ایک گرنتھ ہے،
جسے پڑھنے کے لیے عاشق کو دَم، دِیا اور دِل ساتھ لانا پڑتا ہے۔

❣️اسے کہنا محبت دل کے تالے توڑ دیتی ہے❣️
❣️اسے کہنا محبت دو دلوں کو جوڑ دیتی ہے❣️
. 🌹
❣️اسے کہنا محبت تو دلوں میں روشنی بھر دے❣️
❣️اسے کہنا محبت پتھروں کو موم سا کر دے❣️
🌹
❣️اسے کہنا محبت دور ہے رسموں رواجوں سے❣️
❣️اسے کہنا محبت ماورا تختوں سے تاجوں سے❣️
🌹
❣️اسے کہنا محبت پھول کلیاں اور خوشبو ہے❣️
❣️اسے کہنا محبت چاند تارے اور جگنو ہے❣️
🌹
❣️اسے کہنا محبت کا نہیں نعم البدل کوئی❣️
❣️اسے کہنا محبت کا نہیں ہے ہم شکل کوئی❣️
🌹
❣️اسے کہنا محبت پر یقیں کر لو مرے ہمدم❣️
❣️اسے کہنا محبت دل میں تم بھر لو مرے ہمدم❣️
💯💕🫶✍️

پہلی بیوی آپکی ہم عمر ہو
تاکہ بے تکلفی و بے ساختگی کی محفل جمے
دوسری بیوی
آپ سے عمر میں کافی چھوٹی ہو تاکہ
آپ اس کے ناز اٹھائیں
اور تیسری آپ سے عمر میں بڑی ہونی چاہئے
تاکہ کوئی آپکے نخرے برداشت کرنے والی بھی ہو۔ 💕
چوتھی آپ گھر والوں کے حساب ہسند سے لا سکتے ہیں
آخر گھر بھی چاہیے چاروں کو رکھنے کے لیے
اس کے بعد شاید زندگی میں سکون ہی سکون ہو گا۔
اپن صرف سجیشن دے سکتا ہے
سکون کی گارنٹی تو صرف بیویاں ہی دے سکتی ہیں
😝
😝😁🙆♂️😌🙈🙊🫣🤐

🙏🙏 gum ho jaonga idhr man 😂😂😂 bye dostana doston ka khayal rakhnaaa mere...

Soniakhan apny post nhi parhi meri

Wesy admin Sonia khan ko hona chahiye aany jaany walon ka Kitna khayal rakh rahin hen wesy chai Mili ya nhi peeny piyaa k nhi welcome/ w Salam hal chaal sub achhy se face kar Rahi hen Mera vote apko he👍👍🙂🙂

Damadam website band he Kya??

Ye website kabse shru hui he??

Ek baat aur bhi he Yahan pe jisy bhi Kisi ko reply ya bat krnai hoti he wo direct post kar deta/deti he

Koi lrki dost ban skti he ??

وُہ جب سے شہرِ خرابات کو رَوانہ ہُوا
براہِ راست مُلاقات کو زمانہ ہُوا
وُہ شہر چھوڑ کے جانا تو کب سے چاہتا تھا
یہ نوکری کا بُلاوا تو اِک بہانہ ہُوا
خُدا کرے تِری آنکھیں ہَمیشہ ہَنستی رہیں
یہ آنکھیں جِن کو کبھی دُکھ کا حوصلہ نہ ہُوا
کنارِ صحنِ چَمن ، سبز بیل کے نیچے
وُہ روز صّبح کا مِلنا تو اَب فسانہ ہُوا
مَیں سوچتی ہُوں کہ مُجھ میں کمی تھی کِس شَے کی؟
کہ سب کا ہو کے رَہا وُہ۔۔۔۔ بس اِک مِرا نہ ہُوا !!!
کِسے بُلاتی ہیں آنگن کی چمپئی شامیں ؟
کہ وُہ اَب اَپنے نئے گھر میں بھی پُرانا ہُوا
دَھنک کے رَنگ میں ساری تو رَنگ لی مَیں نے
اب یہ دُکھ ، کہ پہن کر کِسے دِکھانا ہُوا
مَیں اپنے کانوں میں بیلے کے پُھول کیوں پہنوں؟
زبانِ رَنگ سے کِس کو مُجھے بُلانا ہُوا

اداس شامیں، اُجاڑ رستے کبھی بلائیں تو لوٹ آنا
کسی کی آنکھوں میں رتجگوں کے عذاب آئیں تو لوٹ آنا
ابھی نئی وادیوں، نئے منظروں میں رہ لو مگر مِری جاں
یہ سارے اک ایک کر کے جب تم کو چھوڑ جائیں تو لوٹ آنا
جو شام ڈھلتے ہی اپنی اپنی پناہ گاہوں کو لوٹتے ہیں
اگر وہ پنچھی کبھی کوئی داستاں سنائیں تو لوٹ آنا
نئے زمانوں کا کرب اوڑھے ضعیف لمحے نڈھال یادیں
تمھارے خوابوں کے بند کمروں میں لوٹ آئیں تو لوٹ آنا
میں روز یونہی ہوا پہ لکھ لکھ کے اس کی جانب یہ بھیجتا ہوں
کہ اچھے موسم اگر پہاڑوں پہ مسکرائیں تو لوٹ آنا
اگر اندھیروں میں چھوڑ کر تم کو بھول جائیں تمھارے ساتھی
اور اپنی خاطر ہی اپنے اپنے دیے جلائیں تو لوٹ آنا
مِری وہ باتیں تو جن پہ بے اختیار ہنستا تھا کھلکھلا کر
بچھڑنے والے مِری وہ باتیں کبھی رُلائیں تو لوٹ آنا

_*وہ ملا تو برسوں بعد بھی،میرے چہرے پہ نا کوئی ملال تھا..!*_
_*اســے میری چپ نے رلا دیا، جسے گفتگو میں کمـال تھا..!*_