@arifali0312
May 2026 · 2mo ago

*آپ کا پڑوسی کسی بھی فرقے، قوم یا مسلک سے ہو، اس کا حساب وہ خود دے گا۔ لیکن اگر وہ بھوکا سو گیا، تکلیف میں رہا یا ضرورت مند تھا اور آپ اس کی مدد کر سکتے تھے اور آپ نے نہیں کی تو اس کا حساب آپ سے لیا جائےگا۔ انسانیت، ہمدردی اور پڑوسی کا حق ہر اختلاف سے بڑا ہے۔!*🍁💯
*❀⃔ൢ᭄آپنوں نے غم دیئے ❀⃔ൢ᭄͢*

*دولت کے بازار میں رشتوں کی کوئی کمی نہیں ہوتی۔ پیسہ جس پر لگا دیا جائے، لوگ اکثر اسی کے اپنے بن جاتے ہیں۔ مگر وقت یہ بھی سکھا دیتا ہے کہ دولت سے خریدا گیا ساتھ ضرورت ختم ہونے تک رہتا ہے، جبکہ سچے رشتے وہ ہوتے ہیں جو انسان کا ساتھ اس وقت بھی نہیں چھوڑتے جب اس کے پاس دینے کے لیے کچھ نہ ہو۔*🍁

*ماں وہ ہستی ہے جو اپنے دکھ، اپنی تھکن اور اپنی خواہشات بھلا کر بھی رشتوں کو جوڑے رکھتی ہے۔ وہ گھر کی وہ خاموش طاقت ہوتی ہے جو بکھرتے ہوئے دلوں کو سمیٹتی ہے، ناراضگیوں کو محبت میں بدلتی ہے اور اپنے حصے کے غم چھپا کر سب کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتی ہے۔ ❤️*

*پناہ مانگا کرو غربت سے، یہ صرف جیب ہی خالی نہیں کرتی بلکہ بہت سے رشتوں کی حقیقت بھی سامنے لے آتی ہے۔ جن لوگوں کو ہم اپنا سمجھتے ہیں، ان میں سے بہت سے لوگ حالات بدلتے ہی بدل جاتے ہیں۔ تب احساس ہوتا ہے کہ ہر ساتھ دینے والا اپنا نہیں ہوتا، اور ہر اپنا مشکل وقت میں ساتھ نہیں دیتا۔*🍁💯

*جس گھر میں معافی مانگنے والا اور معاف کرنے والا موجود ہو، وہاں رشتے انا سے نہیں بلکہ محبت سے چلتے ہیں۔ غلطیاں ہر انسان سے ہوتی ہیں، مگر معاف کر دینا اور معافی مانگ لینا وہ خوبصورتی ہے جو ٹوٹتے ہوئے رشتوں کو بھی بچا لیتی ہے۔ ایسے گھر اختلافات سے نہیں، دلوں کی نرمی سے آباد رہتے ہیں۔ 🌹💯*

گرمی میں ٹھنڈا کمرہ، وقت پر روٹی اور سکون سے سونا ایسی نعمتیں ہیں جنہیں ہم اکثر معمولی سمجھ لیتے ہیں، حالانکہ بہت سے لوگ ان بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہیں۔ جو نعمتیں آج میسر ہیں، ان پر شکر ادا کریں، کیونکہ شکر نعمتوں کو باقی بھی رکھتا ہے اور بڑھاتا بھی ہے۔ 🌹

*"معلومات کا ہتھیار 🌹💯*
بحث میں کبھی اپنے سارے پتے ایک ساتھ نہ کھولو… سامنے والے کو بولنے دو، کیونکہ جتنا وہ بولے گا اتنی ہی اپنی کمزوریاں خود ظاہر کرے گا۔ خاموشی سے سننا صرف برداشت نہیں ہوتا، بلکہ یہ ایک ایسی حکمت ہے جو تمہیں صورتحال پر قابو دے دیتی ہے۔"🍁❤️

*زیادہ سوچنا، شکایت کرنا، خود پر بہت زیادہ دباؤ ڈالنا بند کر دو، اس کے بجائے اللہ پر اعتماد کرو۔ تم اس پر بھروسہ رکھو، وہ تمہیں سب سے زیادہ محبت کرتا ہے، وہ تمہیں کبھی مایوس نہیں ہونے دے گا۔ 🌹🍁💯*

*☘️اور پھر خدا کے فیصلے سمجھ کر🍁*
*😢ہم خوب روئے اپنے نقصان پر💔*

_*انسان کے غرور کی اوقات بس اتنی ہے کہ نہ پہلی بار خود نہا سکتا ہے اور نہ آخری بار*_ 💯👍😢

*رشتوں کی مضبوطی اور مخلصی کا تکلیف، غم، پریشانی اور مشکل وقت میں ہی پتہ چلتا ہے 💯*
*نارملی تو ہر کوئی ہی ساتھ نبھانے کے دعوے کر لیتا ہے 🙂*
*_❉্᭄͜͡_⤹⃝

• *_میری دعا ہے!🤲🏻♥️_*
• *_وقت تمہیں زندہ رکھے بہار تم پر فدا ہو جائے😍_*
• *_خدا تمہیں اتنا نوازے کہ تم خوش ہو جاؤ،امین🥰_*
*_❉্᭄͜͡_⤹⃝

پھول دینا محبت نہیں بلکہ پھول کی طرح رکھنا محبت ہے،،

مخلص تعلقات بھی ایک لگژری ہیں
جسے ظرف سے محروم طبقہ افورڈ نہیں کر سکتا۔۔۔۔
✍️

*پھر تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ منافقوں کے معاملہ میں دو گروہ ہو رہے ہیں اور اللہ نے ان کے اعمال کے سبب سے انہیں الٹ دیا ہے، کیا تم چاہتے ہو کہ جسے اللہ نے گمراہ کیا ہو اسے راہ پر لاؤ، اور جسے اللہ گمراہ کرے اس کے لیے تو ہرگز کوئی راہ نہیں پائے گا۔*
*(سورۃ النساء:88)*

Jacob ap jacobabad SE ho kia ???

کچھ دکھ ایسے ہوتے ہیں جنہیں بار بار بیان کرتے کرتے انسان تھک جاتا ہے۔ پھر ایک وقت آتا ہے جب سہنے کی عادت پڑ جاتی ہے، اور دل میں موجود ہر شکوہ، ہر گلہ خاموشی کی تہوں میں دفن ہو جاتا ہے۔۔۔۔
تب نہ شکایت باقی رہتی ہے، نہ وضاحت کی خواہش۔ بس ایک گہری چپ ساتھ رہتی ہے، اور اس چپ کے پیچھے ایک ایسا انسان جو بہت کچھ محسوس کرتا ہے، مگر اب کچھ کہتا نہیں۔۔۔🥀

_*✍🏻کربلا کوئی افسانہ یا ڈرامہ نہیں، بلکہ تاریخِ اسلام کا ایک روشن اور ثابت شدہ باب ہے۔ اگر کربلا نہ ہوتی تو حق اور باطل کا فرق اتنا واضح نہ ہوتا۔ امام حسینؓ نے اپنے نانا ﷺ کے دین کی خاطر قربانی دی، اور ان کی شہادت کو جھٹلانا تاریخ، حقائق اور لاکھوں مسلمانوں کے جذبات سے انکار کے مترادف ہے۔ اختلافِ رائے ہو سکتا ہے، مگر مقدس شخصیات اور تاریخی حقائق کا مذاق بنانا دانشمندی نہیں۔ 😢🌹*_

لڑکیوں کو کالے پاؤں کے طعنے دینے والے لڑکے
شادی کے بعد وہی پاؤں گود میں رکھے دبا رہے ہوتے ہیں۔۔😉
😂😂😂

*اور جو کوئی کسی مسلمان کو جان بوجھ کر قتل کرے اس کی سزا دوزخ ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا اس پر اللہ کا غضب اور اس کی لعنت ہے اور اللہ نے اس کے لیے بڑا عذاب تیار کیا ہے۔*
*(سورۃ النساء:93)*

Mantasha jhapi shapii ni de rhy itni achi poetry krha ho

_*✍🏻تم مجھے نفرت سازش , عداوت یا منافقت کرتا کبھی نہیں پاؤ گے , میں یا تو محبت چاہت , خلوص اور اپنائیت کے ساتھ رہتا ہوں , یا پھر بھلا دیتا ہوں، نظر انداز کرتا ہوں، چھوڑ دیتا ہوں۔۔🖤🍁*_

اب کسی بہتر کی تلاش نہیں رہی🎀🌸
رب کا دیا ہوا سب سے بہتر تحفہ ہو تم🫶🏼🤌🏻😊👌🏻

*چہرے اجنبی ہو جائیں , تو کوئی بات نہیں*
*لہجے اجنبی ہوں تو بڑی تکلیف دیتے ہیں❤️🩹*

*من کی میل کو ختم کرنے کے لئے سب سے پہلے `"میں"` کو ختم کرو اور `"میں"` کو ختم کرنے کے لئے عاجز بننا ضروری ہے، اور عاجز بننے کے لئے یہ ضروری ہے کہ تو اپنی ہستی تک بھول جا۔ کہ تو کیا ہے بس تو اتنا یاد رکھ تو خاک ہے، خاک پر ہے اور تجھے خاک میں ہی جانا ہے۔۔۔*