← Back
🎥 VLOG
4d ago

Last seen 38 minutes ago
جس کا جی چاہے وہ لیتا ہے نشانہ دل کا
ہم کہیں دور بنائیں گے جا کے ٹھکانہ دل کا
بیٹھے بیٹھے یوہی ہونٹوں پہ ہنسی آئی تو
آ گیا یاد کسی شوخ پہ آنا دل کا
کیا قیامت ہے کہ دو بول محبت کے عوض
لے گیا چھین کے وہ ہم سے خزانہ دل کا
اپ بتائیں تجھے ہم رقص کسے کہتے ہیں
تو نے دیکھا ہی نہیں وجد میں آنا دل کا
بھول جانے کو ہے تیار ہر ایک بات مگر
کوئی بھولے گا بھلا کیسے چرانا دل کا