← Back
🌍 GENERAL 1w ago
star's avatar
star 🐆 (814911401)
Last seen 20 minutes ago

مَیں جہاں ہُوں وہاں شَور ہی شَور ہے
جُھوٹ ہی جُھوٹ ہے۔
اِک دِکھاوَے کی دُنیا
جہاں کَوئی کِسی کا اپنا نہیں۔

خَواب ہیں تَو خَرِیدے ہُوئے
نِیند ہے تو چُرائی ہُوئی
آنکھ ہے تو مِلائی ہُوئی
دِل کِسی سے لگایا ہوا
اور قَسم ہے تو کَھائی ہُوئی

ہ٘اتھ ہیں تو چُھڑائے ہوئے
اَشک ہیں تو بَہائے ہُوئے
لَفظ لِکھ کر مِٹائے ہوئے
دن بھی ہے تو گُزارا ہوا
رات ہے تو بِتائی ہوئی

سَب کے دِل میں کوئی ایک تَصویر ہے
اور وہ بھی کسی اور کے کینوس سے اتاری ہوئی۔

ہر طرف نَفرتیں اور ہر سُو جَلن
جُھوٹی مَحبت اور جُھوٹی لَگَن۔

اپنے سِینوں میں تم اِن دَھڑکتے ہوئے پَتھروں کو
اگر دِل کہو تو تُمہِی کہو ، پر میری معذرت۔

💬 Conversation