← Back
🌍 GENERAL 1w ago
rano's avatar
rano (8287966)
Last seen 7 hours ago

اے میرے رب! مجھے سکھا کہ تو میری زندگی میں سب سے پہلے ہے۔

مجھے سکھا کہ میں تجھ سے اپنی جان سے بھی زیادہ محبت کروں، تاکہ میری خواہشِ نفس مجھے تجھ سے دور نہ کر دے۔

مجھے سکھا کہ تو مجھے اپنی تمام مخلوق سے زیادہ محبوب ہے، تاکہ کوئی بھی مجھے تجھ سے غافل نہ کر سکے۔

مجھے سکھا کہ تو مجھے دنیا اور دنیا کی ہر چیز اور ہر شخص سے زیادہ عزیز ہے، تاکہ اگر سب لوگ مجھ سے منہ موڑ لیں تو مجھے کوئی نقصان نہ ہو، اور اگر سب میری طرف متوجہ ہو جائیں تو بھی میں دھوکے میں نہ آؤں۔

مجھے سکھا، کیونکہ بے شک میں نہیں جانتی۔

1. khurram_shah1 ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score
2. alishba____khan ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score

💬 Conversation