← Back
📰 NEWS 1w ago
tmseel_ch's avatar
tmseel_ch 🔥 (12993376)
Last seen 16 minutes ago

ملک میں صفر المظفر 1448 ہجری کا چاند نظر آگیا، یکم صفر کل ہوگی۔
چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ صفر 1448 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے لہذا یکم صفر کل 16 جولائی بروز جمعرات کو ہوگی۔
اس حوالے سے وزارت مذہبی امور کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی تھی کہ آج (15 جولائی) کی شام صفر المظفر کا چاند نظر آنے کا واضح امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 14 جولائی کو دوپہر 2 بج کر 43 منٹ پر ہوئی ، جبکہ 15 جولائی کی شام چاند کی رویت کیلئے فلکیاتی حالات انتہائی سازگار ہوں گے۔کراچی میں غروبِ آفتاب کے بعد چاند تقریباً 64 منٹ تک افق پر موجود رہے گا، جبکہ رات 8 بج کر 28 منٹ تک اس کی رویت ممکن ہوگی۔

Post image
1. pariii77🔥 ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5000 Score 🔥 Trending Creator!
2. happymian ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score
3. misbahnaaz ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score

💬 Conversation