
✧༺ ﷽ ༻✧
اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
🪷 اللہ تعالیٰ کا صفاتی نام: "المُحْصِي" 🪷
📖 (سب کچھ گننے والا / مکمل احاطہ کرنے والا)
اللہ تعالیٰ کی ذات "المُحْصِي" ہے، یعنی وہ ذات جو کائنات کے ذرے ذرے کا مکمل احاطہ کیے ہوئے ہےجس سے کائنات کی کوئی چھوٹی یا بڑی چیز پوشیدہ نہیں۔ 🌌
📜 قرآنِ کریم کی روشنی میں:
سورہ مریم (94)
﴿لَقَدْ أَحْصَاهُمْ وَعَدَّهُمْ عَدًّا﴾
"بلاشبہ اس نے ان کا (مکمل) احاطہ کر رکھا ہے اور ان کو اچھی طرح گن رکھا ہے۔" 🍂
سورہ الکہف (آیت: 49)
قیامت کے دن جب نامہ اعمال سامنے آئے گا، تو لوگ حیرت سے کہیں گے:
﴿مَالِ هَٰذَا الْكِتَابِ لَا يُغَادِرُ صَغِيرَةً وَلَا كَبِيرَةً إِلَّا أَحْصَاهَا﴾
"اس کتاب کو کیا ہوا ہے کہ اس نے کوئی چھوٹا یا بڑا گناہ ایسا نہیں چھوڑا جو (اپنے اندر) ضبط نہ کر رکھا ہو۔" 📝
(اللّہ اکبر کبیرا)
سورہ یٰسین (آیت: 12)
﴿وَكُلَّ شَيْءٍ أَحْصَيْنَاهُ فِي إِمَامٍ مُّبِينٍ﴾💫
"اور ہم نے ہر چیز کو ایک واضح کتاب میں درج (احاطہ) کر رکھا ہے۔" 📖
💡 حدیثِ نبوی ﷺ کی روشنی میں 🕋
رسول اللہ ﷺ نے ایک طویل حدیثِ قدسی میں اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان نقل فرمایا:
"يَا عِبَادِي، إِنَّمَا هِيَ أَعْمَالُكُمْ أُحْصِيهَا لَكُمْ، ثُمَّ أُوَفِّيكُمْ إِيَّاهَا..."
"اے میرے بندو! یہ تمہارے ہی اعمال ہیں جنہیں میں تمہارے لیے (شمار کر کے) محفوظ رکھتا ہوں، پھر تمہیں ان کا پورا پورا بدلہ دوں گا۔ پس جو شخص خیر (بھلائی) پائے، وہ اللہ کا شکر ادا کرے، اور جو اس کے علاوہ کچھ اور پائے، تو وہ اپنے سوا کسی اور کو ملامت نہ کرے۔"
📖(صحیح مسلم،2577)
اللہ کی رحمت کا غضب پر غالب ہونا (صحیح بخاری)
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"جب اللہ نے مخلوق کو پیدا فرمایا تو اپنی کتاب میں لکھ دیا، جو اس کے پاس عرش کے اوپر موجود ہے: 'إِنَّ رَحْمَتِي غَلَبَتْ غَضَبِي' (بے شک میری رحمت میرے غضب پر غالب آ گئی ہے)۔"
📖 صحیح بخاری7404
جب انسان یہ جان لیتا ہے کہ اس کا رب 'المُحْصِي' ہے، تو وہ گناہوں سے بچتا ہے کیونکہ اسے یقین ہوتا ہے کہ اس کا ہر عمل گنا جا رہا ہے۔ ⚖️