← Back
🌍 GENERAL
2w ago

Last seen 16 minutes ago
تیرے آنے کی ، جب خبر مَہکے
تیری خُوشبو سے ، سارا گھر مَہکے
شام مہکے ، تیرے تصّور سے
شام کے بعد ، پھر سحر مَہکے
رات بھر ، سوچتا رھا تجھ کو
ذھن و دِل میرے ، رات بھر مَہکے
یاد آئے تو ، دِل منور ہو
دید ہو جائے ، تو نظر مَہکے
وہ گھڑی دو گھڑی ، جہاں بیٹھے
وہ زمیں مہکے ، وہ شجر مَہکے
💕🤌🌸