← Back
🕋 RELIGION 2w ago
tmseel_ch's avatar
tmseel_ch 🔥 (12978113)
Last seen 28 minutes ago

︵‿︵ ﷽ ︵‿︵
✨ اللہ تعالیٰ کا صفاتی نام: "الْوَلِيُّ" ✨
نہایت محبت کرنے والا، سچی سرپرستی کرنے والا، اور حقیقی مددگار۔ ❤️
🌟 قرآنِ کریم کی روشنی میں🌟
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے💫
﴿أَمِ اتَّخَذُوا مِن دُونِهِ أَوْلِيَاءَ ۖ فَاللَّهُ هُوَ الْوَلِيُّ وَهُوَ يُحْيِي الْمَوْتَىٰ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ﴾
"کیا انہوں نے اللہ کے سوا دوسرے سرپرست (ولی) بنا رکھے ہیں؟ حالانکہ اصل سرپرست (ولی) تو صرف اللہ ہی ہے، اور وہی مردوں کو زندہ کرتا ہے، اور وہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے۔"
📖 سورۃ الشوریٰ،9
ایک اور مقام پہ ارشاد باری تعالیٰ ہے!!
﴿اللَّهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا يُخْرِجُهُم مِّنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ﴾✨
"اللہ ایمان والوں کا کارساز (ولی) ہے، وہ انہیں اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جاتا ہے۔"✨
📖 (سورۃ البقرہ، 257)

﴿وَإِنَّ الظَّالِمِينَ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ ۖ وَاللَّهُ وَلِيُّ الْمُتَّقِينَ﴾
"اور بیشک ظالم لوگ ایک دوسرے کے ساتھی (ولی) ہیں، اور اللہ پرہیزگاروں کا کارساز (ولی) ہے۔"
✨ (سورۃ الجاثیہ، 19)

🌷اللہ کے مخلص بندوں کا مقام🌷
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
💬 "اللہ کے کچھ بندے ایسے بھی ہیں کہ اگر وہ اللہ کے بھروسے پر قسم کھا لیں تو اللہ ان کی قسم کو ضرور پورا کر دیتا ہے۔"
📚 (صحیح بخاری،2703

✨ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنا مقرب اور سچا دوست بنائے اور ہمیں اپنے نورِ ہدایت سے منور فرمائے۔ آمین!

Post image
1. crazygirl ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score
2. 7t7 ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score
3. r0se ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score
4. mrkhamosh ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score

💬 Conversation