← Back
🎥 VLOG 2w ago
tmseel_ch's avatar
tmseel_ch 🔥 (12993318)
● Active now

سائنس کہتی ہے کہ ہفتے میں ایک دن اپنی بیویوں کو باہر گھمانے لے جانے سے نہ صرف رشتہ مضبوط ہوتا ہے بلکہ نفسیاتی فوائد بھی ملتے ہیں۔ ہمارے پاکستان میں اکثر لوگ اپنے بیوی بچوں کو وسائل اور پیسے کی کمی کو جواز بنا کر بڑی بڑی دیر گھمانے نہیں لے جاتے یا باہر سے کچھ نہیں کھلاتے۔ آج جی ٹی روڈ، لاہوری دروازے کے باہر کھڑی ایک چاند گاڑی پر بیٹھی فیملی پر نظر پڑی۔ غالباً چاند گاڑی انکی اپنی ہی تھی۔ میاں اور بیوی قریبی دوکان سے سموسے لے کر کھا رہے تھے، بڑے بچے کو چاند گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھا رکھا تھا اور وہ بھی کافی خوش دکھ رہا تھا۔ میں سوچ رہا تھا کہ خوش رہنے یا رکھنے کیلئے بہت زیادہ سرمائے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ بس نیت ہونی چاہئے۔۔۔

Post image
1. roshine ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score

💬 Conversation