← Back
📜 URDU GHAZAL
2w ago

Last seen 56 minutes ago
کب تلک شمع جلی ، یاد نہیں
شام غم کیسے ڈھلی ، یاد نہیں
اس قدر یاد ہے اپنے تھے سبھی
کس نے کیا چال چلی ، یاد نہیں
ہم زمانے میں کچھ ایسے بھٹکے
اب تو ان کی بھی گلی یاد نہیں
ابر تھا ،جام تھا پر آپ نہ تھے
وہ گھڑی کیسے ٹلی یاد نہیں
کٹ گئی عمر کسی طرح کٹی
وہ بری تھی کہ بھلی یاد نہیں