← Back
🌍 GENERAL 3w ago
mani__malik's avatar
Last seen 34 minutes ago

خط کے چھوٹے سے تراشے میں نہیں آئیں گے۔۔
غم زیادہ ہیں لفافے میں نہیں آئیں گے۔۔
ہم نہ مجنوں ہیں نہ فرہاد کے کچھ لگتے ہیں۔۔
ہم کسی دشت تماشے میں نہیں آئیں گے۔۔
مختصر وقت میں یہ بات نہیں ہو سکتی۔۔
درد اتنے ہیں خلاصے میں نہیں آئیں گے۔۔
اس کی کچھ خیر خبر ہو تو بتاؤ یارو۔۔
ہم کسی اور دلاسے میں نہیں آئیں گے۔۔
جس طرح آپ نے بیمار سے رخصت لی ہے۔۔
صاف لگتا ہے جنازے میں نہیں آئیں گے۔۔
🖤✨🥀

1. valora ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score
2. mantasha ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score
3. pariii77 ne bhare bazar me chupair mari! ✋ -3 Score
4. sobiakhan ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score

💬 Conversation