← Back
🌍 GENERAL
4w ago

Last seen 20 minutes ago
وہ "الرقیب" ہے....نگہبان، ہر چیز پر نظر رکھنے والا۔
اُس کی نگاہ سے نہ کوئی عمل اوجھل ہے اور نہ کوئی نیت پوشیدہ۔ وہ جانتا ہے کہ تُم تنہائی میں کیا کرتے ہو اور ہجوم میں کیا دکھاتے ہو۔
وہ آپکے الفاظ بھی دیکھ رہا ہے اور دِل کے ارادے بھی۔ جب کوئی آپ کی خاموش جدوجہد کو نہ دیکھے، تب بھی وہ اُس کا گواہ ہوتا ہے۔ کوئی نیکی اُس کی نظر سے چھپ نہیں سکتی اور کوئی ظلم اُس کے علم سے باہر نہیں جا سکتا۔ اُس کی نگرانی سزا کے لیے ہی نہیں بلکہ حفاظت، رہنمائی اور رحمت کے لیے بھی ہے۔
تو بس اُس "الرقیب" پر یقین رکھیں ، کیونکہ آپ ہر لمحہ اُس کی نظرِ کرم میں ہیں۔۔۔💯🥀