← Back
🌍 GENERAL
1mo ago

Last seen 28 minutes ago
یہ دلیری بڑے نقصان کیا کرتی ہے
بچے بچپن میں اگر ڈرتے ہوں، ڈرنے دینا
اُس کو تبلیغ نہ کرنا جو بہت روتا ہو
ظلم مت کرنا ، خدارا اسے مرنے دینا
ایک قانون بنایا ہے سو خوش رہتا ہوں
جو بھی وعدوں سے مکر جائے، مکرنے دینا
میرا ہر فیصلہ اک اچھی خبر لاتا ہے
میں بکھرنے بھی لگوں، مجھ کو بکھرنے دینا
#افکار_علوی