← Back
🌍 GENERAL 3mo ago
xtylish_khan's avatar
Last seen 2 hours ago

میرا یہ ماننا ہے کہ پسند کی شادی ہو جانے کے بعد گھریلو مسائل، جھگڑے، "کھانا گرم کر دو"، "میں تھکا ہوا آیا ہوں"، "شور مت کرو"، "میں ناراض ہو کر سو رہی ہوں" جیسی باتوں میں محبت کہیں دب کر رہ جاتی ہے، اس لیے بعض اوقات لگتا ہے کہ پسند کی شادی نہیں ہونی چاہیے، کیونکہ محبت ادھوری ہو تو دونوں ایک دوسرے کو تاعمر یاد رکھتے ہیں، ایک دوسرے کو سوچ کر غزلیں پڑھتے ہیں، اس طرح ان کے دلوں میں ایک دوسرے کی محبت زندہ رہتی ہے، دراصل ادھوری محبت ہی پوری محبت کہلاتی ہے۔ بنا کر چھوڑ دیتے ہیں اپنی ہی ذات کا عادی کُچھ لوگ یُوں بھی محبتوں کا صلہ دیتے ہیں

💬 Conversation