← Back
📰 NEWS
1mo ago

Last seen 2 weeks ago
🚨آئندہ ہفتے ایران سے معاہدہ ہوجائے گا، جنگ بندی میں توسیع کی جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یقین ہے آئندہ ہفتے کے دوران ایران کے ساتھ معاہدہ ہوجائے گا، معاہدے کے تحت جنگ بندی میں توسیع کی جائے گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز کو دوبارہ آمدورفت کیلئے کھول دیا جائے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا ایران نے امریکا کو جنگ بندی پیغامات کا تبادلہ روکنے سے مطلع نہیں کیا، پیغامات میں تعطل کا مطلب یہ نہیں کہ امریکا پھر ایران پر بم گرانا شروع کر دے گا۔