← Back
🖋️ DEEP LINES 3mo ago
dostana's avatar
dostana (3868552)
Last seen 6 days ago

Post image
1. awara ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score
2. qamar_ansari ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score

💬 Conversation

2mo ago
raiyama (363802)
عورت کا عشق واقعی انوکھا ہوتا ہے۔ وہ ٹوٹ کر بھی کسی کو توڑتی نہیں۔ جل کر بھی کسی کو جلاتی نہیں۔ ناکام ہو جائے تو بددعا نہیں دیتی، بس چپ چاپ اللّٰه کے حوالے کر دیتی ہے مرد کا عشق اکثر انا بن جاتا ہے، ضد بن جاتا ہے۔ "میری نہیں تو کسی کی نہیں"۔ پر عورت کہتی ہے: "میرا نہیں تو اللّٰه اسے خوش رکھے" یہی فرق ہے محبت اور ملکیت میں۔ عورت محبت کرتی ہے، مرد اکثر قبضہ چاہتا ہے🫠❤️‍🩹 ت 💯
2mo ago
raiyama (363802)
اس انسان سے زیادہ خوبصورت کوئی نہیں ہوتا ، جو ہجوم میں رہ کر بھی ہر لمحہ آپ کو یہ احساس دلاتا رہے کہ آپ ہی سب سے اہم ہیں۔ اصل محبت توجہ مانگتی نہیں وہ خود محسوس کرواتی ہے۔ کچھ لوگ اپنی موجودگی سے دل کو ایسا یقین دیتے ہیں کہ باقی سب غیر اہم لگنے لگتا ہے۔ اور سچ یہ ہے... جو شخص مصروف دنیا میں بھی آپ کو خاص محسوس کروا دے، وہ صرف خوبصورت نہیں نعمت ہوتا ہے۔
2mo ago
raiyama (363802)
محبت صرف لفظوں کا کھیل نہیں، بلکہ یہ دو روحوں کے درمیان ایک ایسا خاموش معاہدہ ہے، جو وقت کی قید سے آزاد ہوتا ہے۔ کچھ لوگ ہماری زندگی میں اس چاند کی طرح ہوتے ہیں، جو اندھیری راتوں میں سکون کی چاندنی بکھیر دیتے ہیں۔ ان سے گفتگو ختم ہو سکتی ہے، ملاقاتیں کم ہو سکتی ہیں، مگر انکی موجودگی کا احساس کبھی ختم نہیں ہوتا۔ روحانی وابستگی کا مطلب یہ ہے کہ انسان ہزاروں کی بھیڑ میں ہو تب بھی، اسکا دل صرف اسی ایک روح کی تلاش میں رہتا ہے جس سے اسے قرار ملتا ہے۔ 🥰❤️