← Back
📰 NEWS 2mo ago
zaviyar's avatar
zaviyar (21283651)
Last seen 2 weeks ago

*🚨پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ*
منڈی بہاؤالدین: پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق منڈی بہاؤالدین، ملکوال اور پھالیہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے، وہ اِس قدر شدید تھے کہ لوگ کلمہ شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی اور مرکز جہلم کے جنوب مغرب میں 58 کلو میٹر دور تھا۔
مزید برآں زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

Post image
1. itx_meer ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score
2. arshad_king ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score
3. jacob ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score

💬 Conversation