← Back
📰 NEWS 2mo ago
zaviyar's avatar
zaviyar (21283651)
Last seen 2 weeks ago

کراچی سمیت ملک بھر میں بوہری برادری عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔ کراچی میں نمازِ عید کا مرکزی اجتماع صدر میں واقع طاہری مسجد میں ہوا، جہاں بوہری کمیونٹی کے بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ اجتماع میں ملک کی امن و سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں,نمازِ عید کے بعد سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کے لیےقربانی کا سلسلہ شروع ہوگیا،جو عید کے تینوں ایام تک جاری رہے گا۔ اس موقع پرسیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے،جبکہ مساجد اور عبادت گاہوں کے اطراف پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اضافی نفری تعینات رہی۔

Post image

💬 Conversation