@zaviyar
May 2026 · 2mo ago






*🚨نئے بجٹ میں ٹیکسوں میں اضافے کا امکان، سولر پینلز اور الیکٹرک گاڑیاں مہنگی ہونے کا خدشہ*
نئے بجٹ میں ٹیکسوں میں اضافے سے سولر پینلز، الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیاں مہنگی ہونے کا خدشہ، آئی ایم ایف نے کسی بھی قسم کی ٹیکس چھوٹ دینے سے انکار کر دیا۔
آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ کے حوالے سے مختلف ٹیکس تجاویز پر کام جاری ہے، جس کے تحت سولر پینلز، الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف نےٹیکس چھوٹ دینے سےانکارکرتےہوئےای-وہیکلز پرجنرل سیلز ٹیکس ایک فیصد سےبڑھا کر 18 فیصدکرنےکی تجویز دی ہے،اسی طرح ہائبرڈگاڑیوں پرٹیکس 8 فیصد سےبڑھا کر 18 فیصد کرنے کی بھی سفارش سامنے آئی ہے۔
مجوزہ پلان کے تحت سولر پینلز پر جی ایس ٹی 10 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں الیکٹرک کاروں، موٹر سائیکلوں، رکشوں، ٹرکوں اور بسوں سمیت دیگر ای-وہیکلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے،الیکٹرک پک اپ، ٹریکٹر اور ڈبل کیبن گاڑیوں پر بھی ٹیکس میں اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔

*🚨تاندہ ڈیم میں نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوب گئے*
کوہاٹ: ریسکیو حکام کے مطابق تاندہ ڈیم میں نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوب گئے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو کو بچا لیا گیا، جاں بحق نوجوان کی شناخت رضوان کے نام سے ہوئی۔بتایا گیا ہے کہ 16 سالہ رضوان امبار بانڈہ کوہاٹ کا رہائشی تھا، نوجوان پکنک منانے تاندہ ڈیم آئے تھے کہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

*اس ملک کا قانون*
خواجہ محمدآصف کایہ ٹویٹ اس پر کیاکہیں گے
حکومت مسلم لیگ ن کاسینئر ترین ارکان اسمبلی کاٹویٹ

السلام و علیکم
صبح بخیر- 🌹


Hadi now ..😂

FAJAR LDNY K BAAD..

Time out ..next round baad Mae ..

Kon c fight mjhy smjh Nahi ati online fight Kon krta hae

0ption 😕




Fajar or Hadi lado hum dekHna chahty hae 😂 fight fight


Zuhar...

Ziddi ki shadi ki pic..😂

*🚨لائیو: ایران کی اجازت کے بغیر اور مقرر کردہ روٹ سے ہٹ کر آبنائے ہرمز سے سفر کی کوشش کے نتائج خطرناک ہونگے: خاتم الانبیاﷺ ہیڈکوارٹرز*
*🔥آبنائے ہُرمُز پر ایران کا کنٹرول مستحکم ہے جو تجارتی جہاز اور آئل ٹینکر ایران سے اجازت نہیں لے گا، وہ خود اپنے لیے اور دیگر جہازوں کی ٹریفک کے لیے نقصان کا باعث بن سکتا ہے: خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز نے خبردار کردیا*

*🚨پاکستان کی آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست*
راولپنڈی: پاکستان نے آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
آسٹریلیا کی ٹیم 44.1 اوورز میں 200 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، آسٹریلیا کی جانب سے میٹ رینشا 61 اور میتھیو شارٹ 55 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
آسٹریلوی الیکس کیری نے 19 ، کپتان جوش انگلس نے 13 ، نیتھن ایلس نے 8 اور اولیور پیک نے 7 رنز بنائے، آسٹریلیا کے 3 کھلاڑی کھاتہ ہی نہ کھول سکے۔
پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس نے 5 وکٹیں حاصل کیں، ابرار احمد نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے کھلاڑیوں سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 201رنز کا ہدف42.3اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 69اور محمد غازی غوری 65رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ صاحبزادہ فرحان نے 28اور معاذ صداقت نے 8رنز بنائے۔
خیال رہے دوسری جانب پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
یاد رہے سیریز کا دوسرا میچ 2جون کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

*🚨میانوالی میں شر پسندوں کا ایک بار پھر گرین بس پر پتھراؤ، شیشہ ٹوٹ گیا*
میانوالی میں شر پسندوں نے ایک بار پھر گرین بس پر پتھراؤ کردیا۔
پولیس کے مطابق شرپسندوں نے میانوالی کالاباغ روڈ پر بس پرپتھراؤ کیا جس سے شیشہ ٹوٹ گیا۔
پولیس نے بتایاکہ اس روٹ پر پنجاب الیکٹرو گرین بس پر پتھراؤ کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔