@zaviyar
May 2026 · 2mo ago

zeeNo ..Baal sanwar k

zeeNo chuPair ka option dekh kar..

zeeNo apni real pics dekhny k baad 😂

ZeenOo mack up krny k baad 🤭


ZeenOo..


*🚨پاکستانی شہری آج رات بلیو مون کا نظارہ کب کرسکیں گے؟ ماہرین فلکیات نے بتادیا*
آسمان سے دلچسپی رکھنے والے شہری آج رات ایک نایاب فلکیاتی منظر ’’بلیو مون‘‘ کا نظارہ کر سکیں گے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق مئی 2026 میں دوسری مرتبہ مکمل چاند نمودار ہو رہا ہے، جسے فلکیاتی اصطلاح میں بلیو مون کہا جاتا ہے۔ یہ ایک غیر معمولی واقعہ ہے جو عموماً دو سے تین سال بعد دیکھنے میں آتا ہے۔
لاہور میں بلیو مون کا نظارہ آج شام چاند طلوع ہونے کے بعد کیا جا سکے گا۔ فلکیاتی اعداد و شمار کے مطابق چاند آج شام تقریباً 7 بج کر 22 منٹ پر طلوع ہوگا جبکہ رات بھر آسمان پر دکھائی دیتا رہے گا۔ ماہرین کے مطابق شام 7:30 بجے سے 10 بجے تک مشرقی افق پر چاند کا منظر زیادہ دلکش ہوگا، جبکہ صاف موسم کی صورت میں شہری پوری رات اس کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔
پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ سپیس سائنس کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر سید عامرمحمود کا کہنا ہے کہ بلیو مون دراصل چاند کے رنگ کا نام نہیں بلکہ ایک فلکیاتی اصطلاح ہے۔ جب ایک ہی کیلنڈر مہینے میں دو مکمل چاند آ جائیں تو دوسرے مکمل چاند کو بلیو مون کہا جاتا ہے۔ مئی 2026 میں پہلا مکمل چاند یکم مئی کو جبکہ دوسرا مکمل چاند 31 مئی کو ظاہر ہو رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس بار بلیو مون مائیکرو مون بھی ہے، یعنی چاند اپنے مدار میں زمین سے نسبتاً زیادہ فاصلے پر موجود ہے۔ اسی وجہ سے یہ معمول کے مکمل چاند کے مقابلے میں قدرے چھوٹا اور مدھم دکھائی دے سکتا ہے۔
فلکیاتی حساب کے مطابق بلیو مون اپنے مکمل مرحلے میں پاکستان کے وقت کے مطابق آج دوپہر تقریباً 1 بج کر 45 منٹ پر پہنچا تاہم اس وقت چاند لاہور کے افق پر موجود نہیں تھا۔ اسی لیے شہریوں کے لیے اس کا بہترین نظارہ آج رات ممکن ہوگا۔
ماہرین کے مطابق شہری کھلے مقامات، پارکوں یا بلند عمارتوں کی چھتوں سے مشرقی سمت میں چاند کا مشاہدہ کرسکتے ہیں، جہاں روشنی کی آلودگی کم ہو اور آسمان زیادہ واضح دکھائی دے۔

🚨ہنگو میں دلخراش سانحہ، تالاب میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق
ہنگو: خیبر پختونخوا کے شہر ہنگو کے علاقے کوٹکی کے قریب تالاب میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ہنگو کے علاقے تھانہ سٹی کوٹکی میں افغان مہاجرین کے بچے پانی کے تالاب میں نہا رہے تھے، پانچ بچے ڈوب گئے، ایک بچے کو بچا لیا گیا، چار جاں بحق ہو گئے۔
حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں پانچ سے آٹھ سال کے درمیان ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام جاں بحق اور زخمی افغان مہاجرین ہیں۔



☀شدید گرمی میں صرف انسان ہی نہیں،
بے زبان پرندے اور جانور بھی تکلیف محسوس کرتے ہیں۔
اپنے گھر، گلی، دکان یا چھت پر
ایک برتن میں صاف پانی ضرور رکھیں
آپ کا یہ چھوٹا سا عمل
کسی معصوم جان کی زندگی بچا سکتا ہے۔



بخشا ہے عجب عِشّق نے یہ حُسّنِ سَماعت
دل نے تری آواز سُنی____ کان سے پہلے ۔








