@noor_ss
May 2026 · 2mo ago

جب نا ملنے کا خوف ستانے لگے تو یقین سے دعائیں مانگنا،
جب صبر نہ آرہا ہو تب جائے نماز اٹھا کہ خوب رونا،
جب ہمت ہار ماننے لگے تب سجدوں میں اس سے،
ڈھیر ساری باتیں کرنے لگنا،
جب سکون نہ پہنچ پا رہا ہو تو تہجد پڑھنا،
جب اس سے تسلی ملتا دیکھنا چاہ رہے ہو تو قرآن کو پڑھ لینا،
جب انتظار نہیں کر پا رہے ہو تو بس اسکے کن ہونے کا انتظار کرنا

زندگی مکافاتِ عمل ہے۔ آج آپ کسی کے ساتھ اچھا یا برا کریں گے تو کل وہی آپ کے پاس لوٹ کر آ سکتا ہے۔
اس لیے ہر انسان کے ساتھ اچھا سلوک کریں، کیونکہ جو ہم دوسروں کے لیے کرتے ہیں، وہ ہمارے ساتھ بھی ہو سکتا ہے.
لوگ تو بھول جاتے ہیں، مگر اللہ تعالیٰ ہر چیز یاد رکھتا ہے ❤️

کسی کی عزت اچھالنے سے پہلے یاد رکھو، اللہ سب دیکھتا ہے۔ کسی کی بیٹی پر الزام یا تہمت نہ لگاؤ وقت ایک جیسا نہیں رہتا۔ آج جو کرو گے، کل وہی تمہارے سامنے آئے گا۔ پردہ پوشی کرو، رسوائی نہیں

بہت سے لوگ اپنی غلطیوں کو چھپانے کے لیے دوسروں کے عیب تلاش کرتے ہیں۔ وہ خود کو آپ کا خیرخواہ ظاہر کرتے ہیں، لیکن حقیقت میں ان سے بڑا دشمن کوئی نہیں ہوتا۔ ایسے لوگوں سے محتاط رہیں اور ہمیشہ اللہ تعالیٰ سے اپنا تعلق مضبوط رکھیں، کیونکہ اسی میں سکون، ہدایت اور کامیابی ہے

جو سکون تمہیں کہیں سے نہیں مل سکا، وہ ایک بار تہجد میں مانگ کر تو دیکھو۔
جو دعائیں اب تک قبول نہیں ہوئیں، انہیں تہجد کے وقت رو رو کر اللہ کے سامنے پیش کرو۔ وہ وقت جب ہر کوئی سو رہا ہوتا ہے، اللہ اپنے بندے کی باتیں سننے کو منتظر ہوتا ہے۔ بس اس وقت اپنی جھولی پھیلاؤ اور اُس سے تب تک مانگتے رہو، جب تک تمہارے دل کو سکون اور راحت نہ مل جائے۔ ❤️

اللہ سے جڑنے اور اُس کی دوستی حاصل کرنے کا راستہ یہ ہے کہ انسان اپنے آپ کو اُس کی مرضی کے مطابق ڈھال لے۔
جب ہم کسی سے محبت کرتے ہیں تو آہستہ آہستہ اُس کی پسند کو اپنی پسند بنا لیتے ہیں، اُس جیسا بننے کی کوشش کرتے ہیں، اور وہی کرتے ہیں جو اُسے اچھا لگتا ہے
اسی طرح جب دل میں اللہ کی محبت پیدا ہوتی ہے تو بندہ بھی وہی کام کرنے لگتا ہے جو اللہ کو پسند ہیں اور اُن چیزوں سے بچنے لگتا ہے جو اللہ کو ناپسند ہیں۔

﴿إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا﴾

اللہ کا ساتھ ایسا سکون دیتا ہے کہ پھر کسی اور سہارے کی خواہش نہیں رہتی۔
جب دل اُس کے قریب ہو جائے تو تنہائی بھی رحمت لگتی ہے اور خاموشی بھی عبادت۔
اللہ کافی ہو تو دنیا کی کمی محسوس نہیں ہوتی،
کیونکہ اُس کی محبت ہر خالی جگہ کو بھر دیتی ہے۔

انسان اپنی خواہشات کے پیچھے بھاگتا ہے
لیکن سکون اسی وقت میسر آتا ہے جب وہ یہ جان لے کہ جو بھی ہوگا قدرت والے کی جانب سے بہتر ہوگا
اپنے خواہشوں کو اللہ کے سپرد کردیا کریں
اور مطمئن ہو جائیں کہ جو فیصلے خدا کی جانب سے ہوں گے انتہائی محبت سے ہوں گے ہمارے حق میں بہتر🌸

تم ایک بار مانگ کر تو دیکھو، تمہارا رب تم سے بہت محبت کرتا ہے اور تمہیں دینا چاہتا ہے۔ اسی لیے اُس نے تمہیں دعا کی توفیق دی ہے۔ بس یقین اور صبر کے ساتھ مانگو۔❤️

زندگی کی سب سے کڑوی حقیقتوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ کبھی کبھی انسان جن لوگوں کے لیے سب کچھ قربان کرتا ہے، وہی اُس کی قربانی کو بھول جاتے ہیں۔
اس لیے نیکی کرو، خدمت کرو، محبت کرو... مگر اپنے اجر کی امید لوگوں سے نہیں، اللہ سے رکھو۔ ❤️

زندگی کی سب سے بڑی غلطیوں میں سے ایک یہ ہے کہ ہم ہر وقت اپنی زندگی کا موازنہ دوسروں سے کرتے رہتے ہیں۔
آپ کا مقابلہ کسی اور سے نہیں، بلکہ اپنے گزشتہ کل سے ہے۔
اگر آج آپ کی سوچ کل سے بہتر ہے،
آپ کا اخلاق کل سے بہتر ہے،
آپ کی محنت کل سے زیادہ ہے،
تو آپ ترقی کر رہے ہیں، چاہے رفتار کتنی ہی آہستہ کیوں نہ ہو۔
آج کا مقصد صرف اتنا رکھنا ہے کہ
میں نے کل والے اپنے آپ سے تھوڑا بہتر بننا ہے۔

محنت کبھی ضائع نہیں جاتی، بس وقت پر اپنا رنگ دکھاتی ہے
"اگر تم ناکام ہو گئے تو یہ اختتام نہیں، بلکہ یہ کامیابی کی طرف ایک نیا قدم ہے۔
"اپنے خوابوں پر یقین رکھا کرو، یہی تمھیں یقین منزل تک پہنچاتا ہے۔

زیادہ سوچنا مسئلے کو حل نہیں کرتا 🥹
البتہ زیادہ سوچنا مسئلہ حل کرنے کی بجائے دل کو تھکا دیتا ہے 😪
ویسے کبھی کبھی چھوڑ دینا بھی حل ہوتا ہے 🙂

زندگی میں بہت ساری مدد ایسی ہوتی ہے جس کے لیے نہ پیسہ چاہیے، نہ زیادہ وقت۔
کبھی ایک مشورہ، کبھی ایک فون کال، کبھی ایک سفارش، کبھی دو منٹ کی توجہ...
مگر افسوس، اکثر لوگ مدد اس لیے نہیں کرتے کہ کہیں دوسرے کا بھلا نہ ہو جائے۔

اللہ سے کبھی مایوس مت ہونا، وہ حالات بدلنے پر قادر ہے۔ آج جو راستہ بند نظر آتا ہے، ممکن ہے کل وہی کامیابی کا دروازہ بن جائے
اپنا درد اللہ کو سنایا کرو، وہ خاموش آنسوؤں کی زبان بھی سمجھتا ہے۔ ایک سجدہ، ایک دعا، اور ایک سچا یقین زندگی کا رخ بدل سکتا ہے

لوگوں پر جھوٹے الزام لگاتے ہوئے اللہ سے ڈرنا چاہیے۔ ہماری بھی بیٹیاں ہیں، کل کو اللہ ہمیں بھی اسی آزمائش میں ڈال سکتا ہے۔ اللہ کا خوف اور جواب دہی کا احساس ختم نہیں ہونا چاہیے

اللہ سے بات کیا کرو، اپنا ہر درد، ہر غم اور ہر پریشانی اُسی کے سامنے رکھا کرو۔ وہ سنتا ہے، وہی دعاؤں کو قبول کرنے والا ہے
ایک بار سچے دل سے اُسے پکار کر تو دیکھو، وہ تمہارے لیے ایسے راستے کھول دے گا جن کا تم نے کبھی گمان بھی نہ کیا ہو

جو لوگ دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرتے ہیں، زندگی ایک دن ان کے لیے بھی آسانیاں پیدا کر دیتی ہے۔
اور جو ہر موقع پر صرف اپنا فائدہ دیکھتے ہیں، وہ آہستہ آہستہ ایسی دنیا بنا لیتے ہیں جہاں ضرورت کے وقت ان کے لیے بھی کوئی نہیں ہوتا۔۔