@noor_ss
May 2026 · 2mo ago



Jb kisi ko block kro to kia us ki posts humein or humari unko nazar nai aaye gi kia



زندگی کی بہت سی چیزیں ہمارے اختیار میں ہی نہیں ہوتیں۔ جتنا زیادہ ہم انہیں کنٹرول کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اتنا ہی زیادہ تھک جاتے ہیں۔
زندگی میں سکون اس وقت پیدا ہوتا ہے جب انسان اپنی پوری کوشش کرنے کے بعد نتائج کو اللہ کے سپرد کرنا سیکھ لیتا ہے۔
اسلئے کوئی بھی کام ہو۔۔ اپنی محنت جاری رکھو اور کبھی نتیجے کی وجہ سے مایوس نہیں ہونا۔۔

"کچھ لوگ اپنی زندگی کے چھوٹے سے چھوٹے فیصلے بھی خود نہیں کر پاتے… وہ ہر بات پر کہتے ہیں۔۔
" آپ بتائیں میں کیا کروں؟"
نفسیات میں اس رویے کو Dependent پرسنالٹی ڈس آرڈر کہا جاتا ہے۔"
یہ ایک ایسی شخصیت ہوتی ہے جس میں انسان دوسروں پر *حد سے زیادہ انحصار* کرتا ہے۔ خود فیصلے کرنے میں مشکل محسوس کرتا ہے اور اکیلے رہنے سے ڈرتا ہے۔
یعنی کہ ایک ایسی شخصیت جو خود سے زیادہ دوسروں پر چلتی ہے۔

انسان کبھی کبھی لوگوں سے اتنا دلبرداشتہ ہو جاتا ہے کہ دل کرتا ہے سب کچھ ختم ہو جائے۔ لیکن ایسے حالات میں ٹوٹنا نہیں چاہیے۔ بلکہ اللہ تعالیٰ سے اپنا تعلق مضبوط کرنا چاہیے، اسی سے مدد مانگنی چاہیے اور اس پر بھروسا رکھنا چاہیے۔ اللہ ہی وہ ذات ہے جو دلوں کو سکون دیتی ہے اور ہر مشکل سے نکلنے کا راستہ پیدا کرتی ہے

اللہ اپنے بندے سے بہت محبت کرتا ہے۔ وہ کبھی بھی اپنے بندے کو ایسا دکھ نہیں دیتا جو اس کے لیے نقصان دہ ہو۔ جو بھی ہوتا ہے، اس میں ہمارے لیے بہتری ہی ہوتی ہے، چاہے ہمیں فوراً سمجھ نہ آئے
بس اللہ پر بھروسہ رکھو اور صبر کرو وقت کے ساتھ سب کچھ بہتر ہو جاتا ہے اور جو چیز ابھی مشکل لگ رہی ہوتی ہے، وہی بعد میں ہمارے لیے خیر بن جاتی ہے۔

لوگ چاہے جتنا بھی کہیں کہ یہ ناممکن ہے، پھر بھی اللہ سے مانگتے رہو کیونکہ تم لوگوں سے نہیں بلکہ اللہ سے مانگ رہے ہو۔ وہ ذات ناممکن کو ممکن کرنے پر قادر ہے۔ اس لیے دعا کا دامن کبھی نہ چھوڑو جو بھی دل میں خواہش ہو اپنے رب کے سامنے رکھو، کیونکہ دینے والا صرف وہی ہے اور وہی اپنے بندوں کو بے حساب عطا کرنے والا ہے🪄

"لوگوں کی باتوں پر نہیں، اللہ کی قدرت پر یقین رکھو۔ جو چیز دنیا کو ناممکن لگتی ہے، وہ اللہ کے لیے آسان ہے۔ اس لیے دعا کرتے رہو، مانگتے رہو، کیونکہ دینے والا صرف اللہ ہے۔"

اللہ کی محبت وہ سکون ہے جو ہر بےچینی کو ختم کر دیتا ہے۔
جس دل میں اللہ بستا ہو وہ کبھی تنہا نہیں ہوتا
دنیا کی ہر محبت بدل سکتی ہے، مگر اللہ کی محبت ہمیشہ قائم رہتی ہے

دوسروں کو مصیبت میں دیکھ کر جیسی کرنی ویسی بھرنی
اور خود پہ مصیبت آئے تو کہتے ہیں اللہ اپنے نیک بندوں پہ آزمائش بھیجتا ہے
یہ منافقت کا اعلی ترین درجہ ہے