@noor_ss
May 2026 · 2mo ago

اللّہ تعالیٰ کی ذات اتنی کریم ہے جب کوئی بندہ پیارے نبی ﷺ پر سلام بھیجتا ہے تو ربِ کائنات اُس کے گھر اُس کے رِزق اور اُس کے مُستقبل کے لیئے ایسی راہیں کھول دیتا ہے جن کا اُس نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوتا ❤️
*صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّم*🫀

لوگوں کے اندر جو خوبصورت ترین چیز ہے اُنہیں اُس کے بارے میں بتایا کریں تاکہ جو کچھ دوسروں نے اُن کے دلوں میں بُجھا دیا ہے اُسے دوبارہ روشن کیا جا سکے...!!

ہمارے اپنے گریبان میں سانپ اور بچھو لٹک رہے ہوتے ہیں مگر ہمیں دوسروں کی مکھیاں اڑانے کی فکر لاحق ہوتی ہے...!!

زندگی میں مشکلات، ناکامیاں اور غیر متوقع حالات ہر انسان کے سامنے آتے ہیں۔فرق صرف یہ ہوتا ہے کہ کچھ لوگ حالات کے سامنے ہار مان لیتے ہیں، جبکہ کچھ لوگ انہی حالات میں مضبوط بن جاتے ہیں۔

*سمجھدار انسان جلدی فیصلے نہیں کرتا۔*
وہ صبر کرتا ہے، تحقیق کرتا ہے اور یہ مان کر چلتا ہے کہ میری معلومات محدود ہیں، جبکہ حقیقت اس سے کہیں زیادہ وسیع ہو سکتی ہے۔ زندگی ہمیں بار بار سکھاتی ہے کہ ہرکہانی کا وہ حصہ بھی ہوتا ہے جو ہمیں نظر نہیں آتا۔ اسی لیے مایوسی، جلد بازی اور حتمی فیصلوں سے بچنا ضروری ہے۔ صبر انسان کو ٹھہراؤ دیتا ہے، امید آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتی ہے، اور تحقیق انسان کو حقیقت کے قریب لے جاتی ہے۔

اللہ تعالیٰ سے اتنے یقین اور بھروسے کے ساتھ دعا کریں کہ دل گواہی دے کہ وہ ضرور قبول فرمائے گا۔
اپنے ہاتھ دعا کے لیے اٹھائیں تو امید اور حسنِ ظن کے ساتھ اٹھائیں، اور اللہ کی رحمت سے کبھی مایوس نہ ہوں۔
مثبت سوچ رکھیں اور پورے یقین کے ساتھ اپنے رب سے مانگیں، کیونکہ وہ اپنے بندوں کی دعائیں سننے والا اور قبول کرنے والا ہے

اپنی قیمت چہرے سے نہیں، کردار سے بڑھاؤ، کیونکہ خوبصورتی وقت کے ساتھ ماند پڑ جاتی ہے، مگر اچھا اخلاق، خلوص اور کردار ہمیشہ یاد رہتا ہے۔ ایسے انسان بنو کہ اگر کبھی کسی کی زندگی سے چلے جاؤ تو وہ تمہیں بھول نہ سکے، اور اگر ڈھونڈنا بھی چاہے تو تم جیسا انسان دوبارہ نہ مل سکے۔ ❤️🩹

یا اللہ! جو لوگ روزگار کی تلاش میں پریشان ہیں، اُن کے لیے آسانیاں پیدا فرما، اُن کے رزق کے دروازے کھول دے، اُنہیں حلال اور بابرکت نوکریاں عطا فرما، اُن کی محنت کو قبول فرما اور اُن کی کوششوں کو کامیابی میں بدل دے، اُن کے دلوں سے مایوسی اور خوف کو نکال دے اور امید، سکون اور اعتماد عطا فرما، یا رب! اُنہیں ایسی جگہ روزگار عطا فرما جہاں عزت بھی ہو، سکون بھی ہو اور برکت بھی ہو، اور اُن کے لیے ایسے راستے بنا دے جن کا وہ خود بھی تصور نہ کر سکیں، آمین یا رب العالمین 🤲

*یعــــنی یــــہ خــــاموشی بــــھی کــــسی کــــام کــــی نــــہیں 👀🙂*
*یــــعنی مــــیں بــــیان کر کے بتــــاؤ کــــہ مــــیں اداس ہــــوں🥹💔*
😭...

قالت العرب في أمثالها:
«إذَا وجَدت لِينًا في أحدهِم، فأعلَم أنَّه شَخصٌ قَوي،فالقُسَاة ضُعَفاء»
"عربوں نے اپنی مثالوں (اقوال) میں کہا ہے:
جب تم کسی شخص میں نرمی اور لچک پاؤ، تو جان لو کہ وہ ایک طاقتور انسان ہے، کیونکہ سخت دل لوگ (اندر سے) کمزور ہوتے ہیں۔"

*اے اللہ!*
جو لوگ پریشان ہیں اور تیری مدد کے طلبگار ہیں انکی مشکلوں کو ختم کر دے۔
*آمین، یا ربّ العالمین!* 🤲 ❤️

اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ جو کچھ تمہیں پہنچتا ہے وہ سب اللہ کی طرف سے ہوتا ہے اور جو تکلیف تمہیں آتی ہے وہ تمہارے اپنے اعمال کی وجہ سے ہوتی ہے اور اللہ اپنے بندوں پر ظلم نہیں کرتا، اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ممکن ہے تم کسی چیز کو برا سمجھو حالانکہ وہ تمہارے لیے بہتر ہو اور ممکن ہے تم کسی چیز کو اچھا سمجھو حالانکہ وہ تمہارے لیے برا ہو، اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔ 🤍