@hooriakhan
Jul 2026 · 3w ago

صبر کا راستہ تھوڑا مشکل ضرور ہے
لیکن صبر کی منزل بہت خوبصورت ہے

زندگی کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ
شوق کی عمر میں صبر سیکھ لیا جائے

ٹوٹ کر ہنس دینا صبر کی آخری سیڑھی ہے

صبر کی سیڑھی اس مقام تک پہنچا دے گی
جہاں آپ خود اپنے نصیب پر شکر کے سجدے کرو گے

صبر اتنا رکھو کہ دیکھنے والا تمہارے صبر سے مر جائے

اور صبر تو پہلی ضرب پر ہی کیا جاتا ہے
وگرنہ وقت کے ساتھ تو زخم سب کے ہی بھر جاتے ہیں

صبر کا راستہ تھوڑا مشکل ضرور ہے
لیکن صبر کی منزل بہت خوبصورت ہے

معجزوں کے تالے تو صبر کی چابیوں سے ہی کھلتے ہیں

آزمائشیں چاہے جتنی بھی طویل ہوں
صبر کا صلہ ہمیشہ خوبصورت ہوتا ہے

صبر کا تعلق خاموشی سے ہوتا ہے
جس کا شور صرف اللہ جانتا ہے

نعمت شکر کا اور مصیبت صبر کا امتحان ہوتا ہے

شکوہ اتنے ہے کہ کتاب لکھ دوں
صبر اس قدر کہ ایک نقطہ نہ لکھوں

صبر ایک ایسی سواری ہے جو اپنے سوار کو گرنے نہیں دیتی نہ کسی کے قدموں میں اور نہ کسی کی نظروں سے

صبر کا گھونٹ کڑوا ہوتا ہے
مگر اس کا پھل ہمیشہ میٹھا ہوتا ہے

انتقام میں اتنی قوت نہیں ہے جتنی قوت صبر میں ہے
لوگ انتقام لے کر صبر کی قوت کو ختم کر دیتے ہیں

تمہیں تو میرا صبر مارے گا
بددعا تو بزدل لوگ دیتے ہیں

ہر تباہی کے لیے کسی کی بددعا ضروری نہیں ہوتی
کسی کا صبر بھی آپ کو تباہ وبرباد کر سکتا ہے

ضروری نہیں کہ کسی کی آہ یا بددعا پیچھا کر رہی ہو
بعض دفعہ کسی کا صبر بھی زندگی برباد کر سکتا ہے

تین چیزوں کو ہر کوئی اپنا لے
صبر ؛ شکر ؛ رزق حلال

صبر اور لہجے کی نرمی آپ کے بڑے سے بڑے دشمن کو آپ کے سامنے ڈھیر کر دے گی

نبھا سکو تو پھر ہی وعدہ وفا کرنا
ورنہ یوں ہی نہ میرے جذبوں کو رسوا کرنا

آج تک رکھے ہوئے ہیں پچھتاوے کی الماری میں
ایک دو وعدے جو دونوں سے نبھائے نہ گئے

وہ اپنا حافظہ ہی کھو بیٹھی تھی
وعدے تو بہت یاد دلائے میں نے

تیرے وعدوں پہ کہاں تک میرا دل فریب کھائے
کوئی ایسا کر بہانہ میری آس ٹوٹ جائے

وعدے کی شرط بھی اچھی رکھی آپ نے
وعدہ وفا کریں گے اگر یاد رہ گیا تو