@hamnamalik
Apr 2026 · 3mo ago

خراسان کا ایک جوان تہجد میں کانپتے ہوئے کہتا تھا:
اے اللہ! مجھے شرم آتی ہے کہ وہ ہاتھ تیرے سامنے اٹھاؤں جن سے تیری نافرمانی کی، مجھے شرم آتی ہے کہ آسمان کی طرف دیکھوں جبکہ آنکھوں سے وہ دیکھا جو تجھے پسند نہ تھا،
پس میری اس شرمندگی اور ذلت پر رحم فرما۔
(حلية الأولياء ،١٠/٢٧١)

صالحین وہ نہیں ہوتے جن سے گناہ نہ ہوں،
صالحین وہ ہوتے ہیں جن کے گناہ انکو پریشان رکھتے ہیں ۔۔!!
وہ بڑی مشکل سے تنکا تنکا کر کے نیکیوں کا گھونسلہ تعمیر کرتے ہیں،
مگر کسی کمزور لمحے میں منہ زورنفس کی آندھی چلتی ہے، اور گھونسلہ بکھر جاتا ہے۔۔۔!!
🍂🍁

*کچھ باتیں سمجھانے سے نہیں*
*خود پر بیت جانے پر سمجھ آتی ہیں*

بُجھے بُجھے سے عجیب دن ہیں
خواب ہے نہ خیال کوئی
نہ منظروں میں کوئی کشش ہے
نہ موسموں میں جمال کوئی
ہم اک دوجے کو اپنی اپنی
ادھوری آنکھوں سے دیکھتے ہیں
ہماری برسوں کی چاہتوں میں
اتر رہا ہے زوال کوئی
جو ہنسنا چاہیں تو اشک نکلیں
جو رونا چاہیں تو ہنستے جائیں
ہمارے جذبات گروی رکھ کے
بنا رہا ہے مثال کوئی...................!!

*سناٹے کا درد نکھارا کرتی ہوں*
*خود کو خاموشی سے پکارا کرتی ہوں*
*تنہائی جب آئینہ دکھلاتی ہے*
*اپنی ذات کا پہروں نظارہ کرتی ہوں*
*آوازوں کا بوجھ اٹھائے صدیوں سے*
*بنجاروں کی طرح گزارہ کرتی ہوں*
*خوابوں کے سنسان جزیروں میں جا کر*
*ویرانی سے ذکر تمہارا کرتی ہوں*
*جب سے نیندیں لوٹ گئیں تاروں کی طرف*
*جاگتے میں زخموں کو سنوارا کرتی ہوں*

*دلوں کی حفاظت کیا کریں دل بڑے انمول ہوتے ہیں دل مرجھا جائے تو بہاروں میں لپٹی زندگی کو خزاں ہونے میں وقت نہیں لگتا🍁🌚*

*وہ تمہاری آنکھوں سے بہنے والے ہر آنسو کی ایک ایک وجہ جانتا ہے۔ وہ اپنے "کن" سے ان آنسوؤں کو خوشیوں میں بدل دے گا، بس وہ چاہتا ہے کہ تم اس پر یقین رکھو. Good night

*جب متبادل مل جائیں تو لوگ تبدیل کر لیتے ہیں راستہ بھی، مزاج بھی، رشتہ بھی، کتاب بھی اور الفاظ بھی۔🖤* **

*یہ خُواب گَاہ، یِہ آنکھیں، یِہ مِیرا عِـشقِ قَدِیم* *ہَـــر ایک چِــــــیز مِــــری ذَات میں پُـــرانی ہے* *وہ ایک دِن جو تُجــھے سوچــنے میں گُـزرا تھا* *تَــــمام عُــــمر اُســی دِن کـــی تَـــرجُـــمانی ہے🙃❤️🔥*

*سکـــون زیب نہیں دیتا عشـــق والوں کوّ* *حدیثِ دل ہے' اِسے ہو کے بے قرار پڑھیں* *ہمارا درد نہیں عام، جو ہر اک سمجھے* *اگر پڑھیں تو فقط تم سے دل فگار پڑھیں*🙃 *