@hamnamalik
Apr 2026 · 3mo ago

*دلوں کی حفاظت کیا کریں دل بڑے انمول ہوتے ہیں دل مرجھا جائے تو بہاروں میں لپٹی زندگی کو خزاں ہونے میں وقت نہیں لگتا🍁🌚*
*HamnaMalik

*جو بھی دکھ یاد نہ تھا یاد آیا* 🥲
*آج کیا جانیے کیا یاد آیا* 🥹
*پھر کوئی ہاتھ ہے دل پر جیسے* 💔
*پھر تیرا عہد وفا یاد آیا* 💔
*جس طرح دھند میں لپٹے ہوئے پھول* 🥲
*اک اک نقش تیرا یاد آیا* 🥹
*ایسی مجبوری کے عالم میں کوئی* 😭
*یاد آیا بھی تو کیا یاد آیا* 🥲
*یاد آیا تھا بچھڑنا تیرا* 💔
*پھر نہیں یاد کہ کیا یاد آیا* 😭
*جب کوئی زخم بھرا داغ بنا* ❤️🩹
*جب کوئی بھول گیا یاد آیا* 🥲
*یہ محبت بھی ہے کیا روگ فراز* 💔
*جسے بھولے وہ سدا یاد آیا* 😭
*

*وقت اعتبار اور عزت ایسے پرندے ہیں*
*جو اڑ جائیں تو وآپس نہیں آتے😇
Assalamualaikum

*زِندَگی کِسی کو مُفت میں سَبَق نَہیں دِیتی 🥀💯*
*چُنانچِہ جَب میں کہتا ہوں کہ زِندَگی نے مُجھے سِکھایا ہے 📖✨*
*تو یَقین کر لیں کہ میں نے اُس کی قِیمت چُکائی ہے ❤️🩹😔*
*

🌙 الفاظ کا درد
*رشتے لفظوں سے نہیں،
رویہ سے بنتے ہیں۔
جو دل سے ساتھ دے،
وہی اصل اپنا ہوتا ہے۔*
🌹 💐 📩 📤

☺☺

😇😇

😊😊

ہم تو اب ہیں ہی، مگر کاش ہمارے جیسے!!!
دربدر ہونے سے پہلے ہی سنبھالے جائیں۔۔۔

تیری محفل بھی گئی چاہنے والے بھی گئے
شب کی آہیں بھی گئیں صبح کے نالے بھی گئے
دل تجھے دے بھی گئے اپنا صلہ لے بھی گئے
آ کے بیٹھے بھی نہ تھے اور نکالے بھی گئے
آئے عشاق گئے وعدۂ فردا لے کر
اب انہیں ڈھونڈ چراغ رخ زیبا لے کر

*سنو!*
اللہ آپ سب کو زندگی کی وہ تمام خوشیاں عطا کرے جو آپ سب کے حق میں بہتر ہوں، دل کو سکون دینے والی اور ہمیشہ قائم رہنے والی ہوں۔
*آمین، یا ربّ العالمین!* 🤲 ❤️

اللہ ہمارے غموں اور پریشانیوں کو سمجھتا ہے اور ہمیں اپنی رحمتوں سے نوازتا ہے۔ مایوس کبھی نہ ہونا، جنکے لئے مشکلات زیادہ ہوتی ہیں، انکے لئے رب کی محبت اور انعام بھی زیادہ ہوتے ہیں۔ ہمیشہ امید اور بھروسہ رکھنا، کیونکہ اللہ ہمارے صبر اور ایمان کو آزما کر ہی ہمیں بہترین انعام اور اپنے فضل سے نوازتا ہے۔ ❤️ 💯

*تم اپنے وقت پہ نازاں نہیں ہو حیرت ہے*
*ہم ایسے لوگ دعاؤں میں مانگے جاتے ہیں*
*دعائیں مانگ تیری عمر مجھ سے لمبی ہو*
*میں تجھ کو جا کر بتاؤں کہ ایسے جاتے ہیں

*سناؤں کیا تجھے اے دوست ماجرا دل کا*
*بہت عجیب رہا ہے معاملہ دل کا*
*کبھی یہ دل ہے ہمارا کبھی کسی کا ہے*
*نہ جانے کیسے بدلتا ہے فیصلہ دل کا*
*بہت ذہین بہت تیز ہے مگر پھر بھی*
*دماغ کر نہیں سکتا مقابلہ دل کا*
*کبھی کبھی جو ہمیں ہنس کے دیکھ لیتے ہو*
*بڑھا رہے ہو تم اس طرح حوصلہ دل کا*
*کرے گا مجھ پہ نچھاور وہ رحمتیں اپنی*
*جو حال دیکھ رہا ہے مرا خدا دل کا*
*وہی جنون وہی غم وہی تمنائیں*
*علاج کوئی ابھی تک نہ ہو سکا دل کا*
*یہ دھڑکنیں تو مقدر ہیں اس کی اے جاذبؔ*
*تمام عمر چلے گا یہ سلسلہ دل کا*💔🫂
*HamnaMalik

🤨🤨

@okkk Kon Hain??? Br br 1on1 mn invite bhej rhy haun

اِک ایسا شہر بسانے کی آرزو ہے مجھے
جہاں پہ لوگوں کا مسلک فقط محبت ہو !

باتوں باتوں میں ہی باتوں سے نکل جائیں گے
زندگی ہم تیرے ہاتھوں سے نکل جائیں گے
زندگی تو ہمیں ڈھونڈتی رہ جائے گی اور ہم
تیرے دنوں سے تیری راتوں سے نکل جائیں گے

*_ہمیں اپنی حِفاظت خود ہی کرنی پڑتی ہیں_*
*_پھر چاہے وہ کردار کی ہوں یا ذہن کی ۔۔۔۔_*

ورنہ اسے تعزیر نہ زنجیر کا ڈر ہے
قیدی کو فقط زہر بجھے تیر کا ڈر ہے
مسمار کا خدشہ تو بہت بعد میں ، پہلے
اک کھوکھلی بنیاد پہ تعمیر کا ڈر ہے
جو مجھ کو ڈراتا ہے مری نیند میں اکثر
اس ایک برے خواب کی تعبیر کا ڈر ہے
اس گردشِ دنیا سے نکلتے ہوئے دل کو
کچھ دن سے فقط گردشِ تقدیر کا ڈر ہے
کم ظرف تھا وہ شخص جسے چوٹ دکھائی
اب مجھ کو مرے زخم کی تشہیر کا ڈر ہے

کبھی ہو گی نہیں ہو گی اگر ہو گی تو کب ہو گی
وہ اک دستک کہ جس کے واسطے ہم در بناتے ہیں
سمندر کی طرف جس میں کھلی رہتی ہو اک کھڑکی
ہم ایسے لوگ خوابوں میں ہی ایسا گھر بناتے ہیں

لیکن وہ اللہ ہے، جو تمہاری عیبوں کو چھپاتا ہے جب تم دوسروں کی عیبوں کو کھولنے میں مصروف ہو۔ جو تمہیں رزق دیتا ہے حالانکہ تم شکر ادا نہیں کرتے۔ اس کی محبت اتنی بڑی ہے کہ تم اس کا شمار نہیں کر سکتے

ہم وہ لوگ ہیں جو اپنی زندگی کا توازن بر قرار رکھنے کی کوشش میں اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں 🙂

*اے اللہ!*
ہر اُس شخص کو سکون عطا فرما جو اپنی حالت کسی کو بتانے سے قاصر ہے۔ اے میرے پروردگار! تو ہر انسان کی روح کے اندر کی اذیتوں کو جانتا ہے، ہر بے سکون دل کو سکون عطا فرما اور اپنی خاص رحمتوں سے نواز دے۔
*آمین، یا ربّ العالمین!* 🤲 ❤️

کسی سے اُمید مت رکھیے
کسی سے مت کہیئے میں اُداس ہوں
کسی سے مت کہو مجھے تمہاری ضرورت ہے
کسی سے مت کہو میری بات سنو
کسی سے مت کہو مجھے تمہارا سہارا چاہیے
تنہا رہنا سیکھیں لوگوں سے دنیا سے اُمیدیں لگانا چھوڑ دیں کیوں کہ لوگ نا اپنے قابل سمجھتے ہیں اور نا ہی ہمیں ہمارے قابل رہنے دیتے ہیں 😊
🥰