← Back
🌍 GENERAL 17h ago --:--
zeenoo99's avatar
zeenoo99 (2676526)
Last seen 4 hours ago

کیا آپ نے کبھی بے بسی میں گھری ہوئی ایک لڑکی کو دیکھا ہے؟

وہ لڑکی...

جس کی آنکھوں میں بسنے والے خواب اکثر خواب ہی رہ جاتے ہیں۔

جس کے نصیب میں تعبیر سے زیادہ انتظار لکھا ہوتا ہے۔

وہ جس کے چہرے پر کھلنے والی مسکراہٹ کی عمر بہار کے کسی کمزور پھول سے بھی کم ہوتی ہے۔

جو ہنستی تو ہے، مگر اس کی ہنسی کے پیچھے چھپے آنسو کوئی نہیں دیکھ پاتا۔

وہ لڑکی جس کی زندگی میں خوشیاں مہمان بن کر آتی ہیں...

چند لمحے ٹھہرتی ہیں...

اور پھر ہمیشہ کے لیے رخصت ہو جاتی ہیں۔

وہ جس کی دعاؤں میں شامل ہونے والے لوگ...

اس کی زندگی سے ہی نکل جاتے ہیں۔

جس کے ہاتھ ہر بار خالی رہ جاتے ہیں۔

جسے ہر بار یہی لگتا ہے کہ شاید اب کی بار کوئی ساتھ نہیں چھوڑے گا...

مگر پھر قسمت اس کے یقین کو بھی توڑ دیتی ہے۔

وہ ہر بار ٹوٹتی ہے...

بکھرتی ہے...

مرتی ہے...

لیکن خاموشی سے۔

بغیر کسی شور کے۔

بغیر کسی شکایت کے۔

کیونکہ اسے وقت نے یہ سبق سکھا دیا ہوتا ہے کہ درد سنانے سے درد کم نہیں ہوتا...

صرف سننے والے اکتا جاتے ہیں۔

اس لیے وہ اپنے آنسوؤں کو اپنے ہی سینے میں دفن کر دیتی ہے۔

رات کی تنہائی میں جب پوری دنیا سو جاتی ہے...

تب اس کی آنکھوں سے نیند روٹھ جاتی ہے۔

وہ چھت کو تکتے ہوئے سوچتی ہے...

آخر میرے ساتھ ہی کیوں؟

کیوں ہر خوشی میرے دروازے تک آ کر واپس لوٹ جاتی ہے؟

کیوں ہر اپنا مجھ سے بچھڑ جاتا ہے؟

کیوں ہر دعا ادھوری رہ جاتی ہے؟

اور پھر وہ خود ہی اپنے سوالوں کا جواب بن جاتی ہے...

شاید اللہ نے مجھے دوسروں سے زیادہ مضبوط بنایا ہے...

شاید اسی لیے اتنے امتحان میرے حصے میں آئے ہیں۔

پھر وہ خاموشی سے اپنے آنسو پونچھتی ہے۔

اپنے ٹوٹے ہوئے دل کے ٹکڑے سمیٹتی ہے۔

اور صبح ہونے سے پہلے اپنے چہرے پر ایک مصنوعی مسکراہٹ سجا لیتی ہے۔

پھر دنیا کے سامنے ایسے چلتی ہے...

جیسے کبھی کچھ ہوا ہی نہ ہو۔

جیسے اس کے دل میں کوئی طوفان نہ ہو۔

جیسے اس کی روح زخموں سے چور نہ ہو۔

اور یہی اس کی زندگی کا سب سے بڑا المیہ ہے...

وہ اتنی اچھی طرح "ٹھیک" نظر آتی ہے کہ کسی کو محسوس ہی نہیں ہوتا کہ وہ اندر سے کتنی بکھر چکی ہے۔

کتنی راتیں وہ روتے ہوئے گزار چکی ہے۔

کتنی دعائیں اس نے ٹوٹتے ہوئے مانگی ہیں۔

کتنی بار اس نے اپنے دل کو خود ہی تسلی دی ہے۔

کتنی بار اس نے مرنے جیسا درد سہہ کر بھی جینا جاری رکھا ہے۔

کاش...

کوئی ایک بار اس کی خاموشی کو پڑھ لے۔

کوئی ایک بار اس کی مسکراہٹ کے پیچھے چھپے ہوئے دکھ کو دیکھ لے۔

کوئی ایک بار اس کی آنکھوں میں ٹھہرے ہوئے درد کو محسوس کر لے۔

کاش کوئی ایک بار "میں ٹھیک ہوں" کے جواب پر یقین نہ کرے۔

کاش کوئی ایک بار اس کے قریب بیٹھ کر کہے:

"مجھے جھوٹ مت بتاؤ...

میں تمہاری آنکھوں کی نمی پڑھ سکتا ہوں۔"

کاش کوئی ایک بار اس سے پوچھے:

"تم دوسروں کا سہارا بنتی رہی ہو...

مگر تمہارا سہارا کون ہے؟"

اور کاش...

کوئی ایک بار اس کے دل کے بند دروازے پر دستک دے کر صرف اتنا کہہ دے:

"میں یہاں ہوں...

تمہیں مضبوط ہونے کا ڈرامہ کرنے کی ضرورت نہیں۔

آج اگر دل چاہے...

تو رو لو۔

میں سن رہا ہوں۔"

کیونکہ بعض لڑکیاں کمزور نہیں ہوتیں...

وہ صرف اتنا زیادہ درد سہہ چکی ہوتی ہیں کہ ان کے آنسو بھی خاموش ہو جاتے ہیں۔🖤🍂

💬 Conversation